محکمہ سیاحت کی کاوشوں کے بدولت ہی کشمیر میں آج سیاحوں کا اچھا خاصہ رش دیکھنے کو مل رہا ہے / فاروق خان
سرینگر /11دسمبر/ کشمیر کے پہاڑسیاحت کو فروغ دینے میں کلیدی رول ادا کر سکتے ہیں کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے کہا کہ اس سے یہاں کے بے روز نوجوانوں کیلئے روز گار کے مزید دروازے کھولیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ سیاحت کی جانب سے عالمی یوم پہاڑ کے موقعہ پر منعقد ہ ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر کے مشیر فاروق احمدخان نے کہا کہ جموں کشمیر میں نوجوان روز گار کے تلاش میں ہے اور اس میدان میں ان نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ خان نے کہا کہ کچھ ماہ قبل محکمہ سیاحت کی جانب سے ایک کوشش کی گئی ہے جس میں یہ کیا گیا کہ سیاحوں کو کشمیر کی جانب راغب کرنے کیلئے کچھ ایسی کوششیں کی جائے جس کے تحت کچھ اہم پروگرام منعقد کئے گئے تاہم کشمیر میں سیاحت کو فروغ دیا جائے جبکہ ساتھ ہی کچھ ایسی کوششیں کی جائے جن سے یہاں کے نوجوانوں کو روز گار حاصل کرنے کا موقعہ مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت کی کاوشوں کے بدولت ہی کشمیر میں آج سیاحوں کا اچھا خاصہ رش دیکھنے کو مل رہا ہے جس کیلئے میں محکمہ سیاحت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کی امسال وادی کشمیر میں سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد کشمیر کا رخ کرکے یہاں کے سیاحتی مرکز سے لطف اندوز ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے تیار کردہ فلمیں کشمیر کو ایک اچھے انداز میںپیش کر رہی ہے اور میں یہ بات یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ان فلموں کو دیکھ کر کوئی بھی کشمیر کا رخ کرنے پر مجبور ہو جائے گا ۔
36