ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے، سلمان خان کے میمز

   106 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے، سلمان خان کے میمز

مانیٹرنگ نیوز//11دسمبر//ترینہ کیف اور وکی کوشل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں اور اس کا بظاہر سب سے زیادہ لطف سوشل میڈیا صارفین اٹھا رہے ہیں جہاں میمز کا تانتا بندھ چکا ہے۔ سلمان خان کی کترینہ کیف کے لیے پسندیدگی ایک عرصے تک میڈیا میں زیرِ بحث رہی ہے اور کئی مواقع پر یہ بھی کہا جاتا کہ بس اب تو شادی ہو گی ہی۔ ایسا ہی کچھ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بارے میں بھی کہا جاتا رہا، لیکن معاملہ یہاں تک کبھی نہیں پہنچا اور اب کترینہ اور وکی کی شادی ہو گئی ہے۔کترینہ کے ’دوست‘ سلمان خان خود تو اس شادی میں شریک نہیں ہوئے لیکن خبر ہے کہ سلمان خان کے محافظ شیرہ نے اس موقع پر سکیورٹی کا بندوبست کیا تھا۔ سلمان ‘دبنگ ٹور’ کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ اسی شام سعودی عرب کے شہر ریاض کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔جس قلعے میں شادی ہوئی اس کے ارد گرد تمام ہوٹل اور دھرمشالائیں بُک تھیں جہاں سکیورٹی گارڈز اور باؤنسرز کو رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ راجستھان پولیس نے سو سے زیادہ باؤنسرز کی خدمات حاصل کی تھیں۔اس شاندار موقعے پر دولہا اور دلہن کے لیے محل کے خصوصی کمرے لیے گیے تھے۔ کترینہ کو رانی پدماوتی کے مخصوص کمرے میں جبکہ وکی کوشل کو راجا مان سنگھ کے کمرے میں ٹھہرایا گیا۔ محل کے ایسے ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ سات لاکھ روپے ہے۔ جے پور انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے محل ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے۔شادی میں صرف 120 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں کرن جوہر، فرح خان، نیہا دھوپیا، ان کے شوہر انگد بیدی کبیر خان اور ان کی بیگم منی ماتھر اور گرداس مان شامل تھے۔صمیم حسن نے تھری ایڈیٹس کا وہ منظر شیئر کیا جس میں عامر خان اور اُن کے دوست بن بلائے مہمان بن کر ایک شادی میں چلے جاتے ہیں۔ اُنھوں نے لکھا کہ یہ سلمان خان اور رنبیر کپور کی کترینہ کیف کی شادی سے لیک ہونے والی تصویر ہے۔اس موقع پر کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنھیں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اپنا ’دکھ‘ بھی یاد آتا رہا۔وہاب علی نے لکھا کہ ‘کترینہ کی بھی شادی ہو گئی، بس میں اور سلمان خان رہ گئے۔ایک اور صارف نے میم شیئر کی اور لکھا کہ سلمان خان، ارباز خان، اور سہیل خان کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک اور صارف نے لکھا کہ سلمان خان کترینہ کی شادی میں سکیورٹی گارڈ بن کر جائیں گے تاکہ اُنھیں کوئی روک نہ سکے۔واضح رہے کہ سلمان خان کو مبینہ طور پر اس شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔سلمان خان اور رنبیر کپور کی ٹرولنگ پر منیشا مکھرجی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کترینہ کیف سلمان خان اور رنبیر کپور کی سابق (گرل فرینڈ) کے علاوہ بھی بہت کچھ ہیں، سو اب وقت ہے کہ لوگ اپنی فضولیات بند کر دیں۔اس شادی کے بارے میں بے حد رازداری برتی گئی تھی اور ممبئی کی فلم انڈسٹری سمیت نامور کاروباری اور سیاسی شخصیات اس میں شریک ہوئیں، تاہم ان سب سے کہا گیا تھا کہ وہ کسی سے اس کا ذکر نہ کریں۔یہاں تک کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق مہمانوں سے کہا گیا تھا کہ وہ تقریبات کے بارے میں عوامی سطح پر معلومات نہ جاری کریں۔(بشکریہ بی بی سی ڈاٹ کام)

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.