56

شریف آباد بمینہ سرینگر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی جانچ کرائی۔

پلوامہ/ تنہا ایاز/ /سرینگر کے شریف آباد بمینہ علاقے میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد طبی کیمپ میں دور دراز علاقوں سے آے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی جانچ کرائی۔تفصیلات کے مطابق زونل میڈیکل آفیسر بٹہ مالو سرینگر ،مصرا فاؤنڈیشن اور احسن فاؤنڈیشن کی باہمی اشتراک سے شریف آباد بمینہ سرینگر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 354 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔کیمپ کا افتتاح احسن فاؤنڈیشن کے چیرمین راہی ریاض نے ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا۔ کیمپ کے دوران 354 سے زائد مریضوں جن میں خواتین،مرد اور بزرگ شامل ہیں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی۔نمائندے کے مطابق معروف سماجی کارکن راہی ریاض جو احسن فاؤنڈیشن کے چیئرمین بھی ہے نے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر جاسم ،ڈاکٹر سوزینہ فاروق ،ڈاکٹر مسعودہ، فارمسٹ نزیر احمد، نزیر احمد ، انچارج کیمپ جان محمد خان، شفاعت راہی ،شہناز ہ اکبر اور گلشن علی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔اس موقع پر مریضوں کے درمیان مختلف قسم کی ادویات تقسیم کی گئی اور کیمپ میں شامل افراد کو کووڈ 19 سے نمٹنے کے احطیاتی طور طریقوں سے بھی آگاہی فراہم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں