ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

کووڈ مثبت معاملات میں اضافہ :سرکار نے 31 جنوری 2022 تک بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کی

   87 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

وادی میں اومیکرون کے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی

سرینگر/10دسمبر/بھارت میں کووڈ کے مثبت معاملات میں پھر سے اضافہ ہونے کے علاوہ ملک میں اومیکرون کے معاملات سامنے آنے کے پیش نظر بھارت نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کو 31جنوری 2022تک عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ پہلے بتایاگیا تھا کہ 15دسمبر سے تمام بین الاقوامی پروازیں شروع ہوں گی۔ شہری ہوابازی کی وزارت نے 26 نومبر کو 15 دسمبر سے باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب اسے تبدیل کر دیا ہے۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق بھارت میں کووڈ کے مثبت معاملات میں اضافہ اور امیکرون کے کیس سامنے آنے بعد فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقومی پروازوکو 15دسمبر سے چالو نہیں کیا جائے گا ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے اومیکرون ویرینٹ کے خطرے کے پیش نظر طے شدہ کمرشل بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کو 31 جنوری 2022 تک بڑھا دیا۔ڈی جی سی اے نے کہا کہ یہ پابندی کارگو پروازوں اور ڈی جی سی اے کی طرف سے منظور شدہ پروازوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ڈی جی سی اے نے کل یہاں جاری ایک بیان میں کہا’’تاہم، مجاز اتھارٹی کے ذریعہ منتخب روٹ پرطے شدہ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی جا سکتی ہے‘‘۔شہری ہوابازی کی وزارت نے 26 نومبر کو 15 دسمبر سے باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزارت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنیکا مشورہ دیاتھا۔ڈی جی سی اے نے کووڈ وبا کے پیش نظر گزشتہ سال 23 مارچ 2020 سے طے شدہ تجارتی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.