ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

نئے سی ڈی ایس کی تعینات کیلئے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سینئر کمانڈروں کی کمیٹی تشکیل

   79 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی تنازعات کا پُر امن حل بھارت کی خواہش

اگلے تین دنوں تک حتمی شکل دینے کی ہدایت ، لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے کی تعینات کے امکانات روشن
سرینگر/10دسمبر/چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد ملک کے اگلے سی ڈی ایس کی تقرری کیلئے کارروائی جاری ہے جبکہ اس دوڑ میں بھارت کے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے بھی ہے جن کی تقرری کے امکانا ت کافی ظاہر ہور ہے ہیں۔ سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق بدھ کو ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی موت کے بعد ان کے اہم عہدے کے لیے متبادل تلاش کرنے کیلئے مرکزی سرکار سنجیدہ ہے اور جلد ہی اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ سی ڈی ایس عہدے کی لیے زیادہ تر لوگوں کی نظریں آرمی چیف ایم ایم نراونے پر مرکوز ہیں، نروانے نئے سی ڈی ایس کے عہدے کی دوڑ میں سر فہرست ہیں۔متعدد ریٹائرڈ فوجی کمانڈرز اور حکام کا خیال ہے کہ جنرل نروانے کو نئے سی ڈی ایس کے طور پر مقرر کرنا ایک دانشمندانہ قدم ہوگا کیونکہ وہ پانچ ماہ کے اندر آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔حکام نے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت اس معاملے پر فیصلہ لینے کیلئے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سینئر کمانڈروں کی ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔ کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر اگلے دو سے تین دنوں میں اس فیصلے کو حتمی شکل دی جائے گی اور اسے منظوری کیلئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بھیجا جائے گا۔سفارشات کو مزید ناموں پر غور کیلئے کابینہ کی تقرری کمیٹی کو بھیجا جائے گا اور بھارت کے اگلے سی ڈی ایس کی تقرری کے بارے میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ کئی اعلیٰ افسران سی ڈی ایس کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدواروں کی کمیٹی کے انتخاب کے عمل کو مربوط کریں گے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.