دو پولیس اہلکار ہلاک ، علاقے میں سنسنی ، حملہ آوروںکی تلاش بڑے پیمانے پر جاری
سرینگر/10دسمبر/شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گلشن چوک میں جمعہ کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوئوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔سی این آئی کو نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گلشن چوک بانڈی پورہ میں اس وقت گولیوںکی گن گرج سنائی دی جب مسلح بندوق برداروں نے دن دھاڑے نمودار ہوکر چوک میںموجود پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ۔ عین شاہدین کے مطابق فائرنگ واقعہ کے ساتھ ہی علاقے میں افر اتفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ لوگ اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں کچھ منٹوں تک گولیوں کی گرج سے پورا علاقہ لر ز اٹھا جبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے دو پولیس اہلکاروں کو خون میںلت پت پایا جس کے بعد دونوں پولیس اہلکار کو نزدیکی اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا تاہم دونوں اسپتال پہنچتے ہی دونوں پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے گلشن چوک میں پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے اور حملہ آروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارورائی شروع کر دی گئی ہے ۔
41