ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

ہامرے پٹن میں ٹریفک کا بھیانک حادثہ

2نوجوانوں کی موقعے پر ہی موت واقع پولیس نے کیس درج کیا

   1129 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

سرینگر// ہامرے پٹن میں اُس وقت صفہ ماتم بچھ گئی جب ٹرک اور سینٹرو کار کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ پٹن پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ نمائندے کے مطابق ہامرے پٹن میں ٹریفک کے بھیانک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت واقع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹرک زیر نمبر JK05C-6168نے مخالف سمت سے آرہی سینٹرو کار زیر نمبر JK09-8208کو زور دور ٹکر ماری جس کے نتیجے میں سینٹرو گاڑی میں سوار دو افراد جن کی شناخت عاشق احمد وار ولد ثنا ا ﷲ اور آزاد احمد پیر ولد محمد امین ساکنہ نوگام ہندواڑہ شدید طورپر زخمی ہوئے اگر چہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا ۔ یو پی آئی نے اس ضمن میں جب پٹن پولیس کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ ہامرے پٹن میں ٹریفک حادثے کے دوران دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.