جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن اور سٹیٹ ہڈ بحال کرنا وقت کی اہم ضرور ت 55

جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن اور سٹیٹ ہڈ بحال کرنا وقت کی اہم ضرور ت

جموںو کشمیرکی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پرعائد/الطاف بخاری
سرینگر/ 9 دسمبر /اے پی آئی الیکشن کو وقت کی اہم ضرورت اورلوگوں کے مشکلات کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ نے پی ڈی پی نیشنل کانفرنس کوہد ف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پچھلے سات دہائیوںسے جموں وکشمیرکے لوگوں کواستحصال کرنے والے اب مگرمچھ کے آنسورورہے ہیں اس سے لوگوں کے زخم بھرے نہیں جاسکتے دونوں پارٹیوں کوہلاکتوں کاحساب دیناہوگا اورجموں وکشمیرکی موجودہ صوتحال کی اصل ذمہ داری ان ہی دوپارٹیوں پرعائدہوتی ہے ۔اے پی آئی کے مطابق زڈی بل سرینگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے کہا کہ جموںو کشمیر میں اسمبلی الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے او رالیکشن کے بغیر جموںو کشمیرکے لوگوں کے مسائل کاازالہ ممکن نہیں ۔انہوںنے کہا کہ جنتر منترپر جموںو کشمیرکے لوگوں کے بارے میں بات کرنے والے مگر مچھ کے آنسوبہارہے ہے اور جنترمنترپراحتجاج کرنے کی اجازت کون دے رہاہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ انہوںنے پی ڈی صدر اورجموںو کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ کوہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی صدر کے بیانوں پرکوئی بھروسہ نہیں دہلی میں ایک جموں میں ایک اور وادی کشمیرمیں ایک اور بیان دینا ان کی عادت بن گئی ہے الیکشن سے خود کو الگ رکھنا اس بات کی عکاسی ہے کہ یاتوپی ڈی پی صدر الیکشن سے گھبراتی ہے یا سیاست سے وہ کنارہ کشی اختیار کرناچاہتی ہے تاہم اپنی پارٹی الیکشن میں یقین رکھتی ہے اور سیاست لوگوں کی خدمت کے لئے کررہی ہے ۔انہوںنے نیشنل کانفرنس کے صدر اورجموںو کشمیرکے وزیراعلیٰ کوہدف تنقید کانشان بناتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیرکی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری این سی پرعائد ہوتی ہے 1947سے لیکر اب تک اگرحالات کاجائزہ لیاجائے تویہ بات عیاں ہے کہ اس پارٹی نے لوگوں کوہمیشہ سبزباغ دکھاکر استحصا ل کرنے میں کوئی عارمحسوس نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں