ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

اٹلی سے کورونا متاثر شخص جموں پہنچا، اومیکرون کاشبہ

   81 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

اومیکرون سب پر حاوی ہوچکا اس کو معمولی نہ سمجھا جائے گزشتہ دو ہفتوں سے دنیا بھر میں پچاس ہزار افراد فوت/عالمی ادارہ صحت

اومیکرون جانچ کے لیے نمونے دہلی بھیجے گئے، ڈی آر ڈی او اسپتال میں داخل
سرینگر/09دسمبر/ جموں میں اومیکرون کے دو مشتبہ معاملات سامنے آئے ہیںجن سے اومیکرون کی جانچ کیلئے نمونے حاصل کرکے دلی لیبارٹی بھیج دئے گئے ہیں ۔ ان میں سے ایک آئر لینڈ کے بعد اٹلی سے جموں آیا ہوا تھا جو سفر کے بعد سیدھے اپنے گھر چلا گیاتھا۔اس دوران طیارے اور سفر میں ان کے رابطے میں آنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے بعد اٹلی سے جموں واپس آنے والے ترکوٹہ جموںکا 63 سالہ کورونا وائرس کا شکار نکلا ہے۔ اسے ڈی آر ڈی او اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ مسافر امرتسر سے بذریعہ سڑک جموں پہنچا تھا، اورنگرانی میں اپنے گھر پہنچنے کے بعد اس کی شناخت ہوئی۔ مسافر کے رابطے میں آنے والے دیگر افراد کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔فی الحال مسافر کی حالت مستحکم ہے۔ اس کے جینوم کے نمونے کو جانچ کے لیے دہلی کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ اب تک، جموں میں دو غیر ملکی واپس آنے والے متاثر پائے گئے ہیں، جن پر اومیکرون کا شبہ ہے۔ کورونا انفیکشن کے نئے پیٹرن کے پیش نظر جموں و کشمیر میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اٹلی سے بذریعہ سڑک پہنچنے والا بزرگ سیدھا گھر چلا گیا۔ وہ 2 دسمبر کو جموں واپس آیا تھا اور اس کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ 6 دسمبر کو نگرانی میں کیا گیا تھا۔ ان کی رپورٹ 7 دسمبر کی رات مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد بزرگ کو ڈی آر ڈی او میں داخل کرایا گیا۔جموں ہوائی اڈے کے علاوہ ریلوے اسٹیشن اور لکھن پور روڈ کے ذریعے جموں پہنچنے والے غیر ملکی مسافروں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جموں شہر کے چھنی راما لین-1 سے اب تک پانچ متاثرہ کیسز ملے ہیں، جن میں پہلے دو اور بعد میں تین کیسز پائے گئے ہیں۔اس کے پیش نظر اس علاقے کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ کے نئے رہنما خطوط میں اگر ایک ہی علاقے میں تین متاثرہ کیسز پائے جاتے ہیں تو اسے مائیکرو کنٹینمنٹ بنانے کا انتظام ہے۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.