ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

پلوامہ کے بعد چیک چولان شوپیان میں جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم آرائی

   79 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

تین ٹی آر ایف جنگجو جاں بحق ، اسلحہ بھی بر آمد علاقے میں تلاشی آپریشن جاری / پولیس
سرینگر /08دسمبر/وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میںتیزی کے بیچ پہاڑی ضلع شوپیان کے چیک چولان علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ پولیس نے جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق چیک چولان شوپیان نامی گائوں میں دو سے تین جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آ ر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو بدھ کی اعلیٰ الصبح محاصرے میں لیا اور تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ بدھ کی اعلیٰ الصبح جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فوج و فورسز پر شدید فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں فائرنگ شروع ہوتے ہی فوج و فورسز نے مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی اور اس طرح سے علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ فوج و فورسز نے پورے علاقے کو سیل کرکے جنگجوئوں کے فرار ہو نے کے تمام راستے سیل کر دئے اور فوج کی اضافی کمک طلب کرکے آپریشن کو وسیع کر دیا گیا ۔ اسی دوران ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ رہائشی مکان میں محصور جنگجوئوں کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی اور فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ دوبارہ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجو کی نعش بر آمد کر لی او ر ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔جس کے بعد علاقے میں جھڑپ دوبارہ شروع ہوئی اور کچھ گھنٹوں کی فائرنگ کے بعد علاقے میں مزید دو جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی جس کے ساتھ جھڑپ میں تین جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محاصرے میں موجود جنگجووں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے ٹھکراکر فورسز پر گولیاں چلائیں۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران تین جنگجو مارا گئے ۔ جن کا تعلق تنظیم ٹی آر ایف سے تھا ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں ابھی تک آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.