42

مغل روڈ بدستور بند،گریزکرناہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بحال

سرینگر لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام مکمل ہوتے ہی ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی
سرینگر؍ ؍08دسمبر؍جنوبی کشمیر کے شوپیاں کو جموں صوبے کے راجوری سے جوڑنے والا روایتی مغل روڈبدھ کو مسلسل چوتھے دن بھی بند رہا۔دریں اثنا شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں رازدان ٹاپ اور گریز، جنہیں اتوار کے روز تازہ برف باری کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر بند کر دیا گیا تھا، ٹریفک حکام کے حوالے سے بدھ کے روز بھی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے معطل رہے۔ایس این ایس کے مطابق اس کے علاوہ سرحدی ضلع کپواڑہ میں کیرن اور کرناہ سڑکوں پر سے برف ہٹایا گیا اور ان پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ایس این ایس کو ٹریفک ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مغل روڈ پر برف صاف کرنے کا کام سڑک کی پھسلن کی وجہ سے جاری نہیں رہ سکااور اگر موسم سازگار رہا تو سڑک پر سے برف ہٹانے کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا اور اس دوران سڑک پر ٹریفک معطل رہے گا۔اس بیچ سری نگر جموں قومی شاہراہ دو دن تک بند رہنے کے بعد منگل کو دونوں طرف گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھلی تھی اور منگل کو بھاری موٹر گاڑیوں کو جموں سے سری نگر آنے کی اجازت دی گئی۔اس دوران سری نگرلیہہ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا اور شاہراہ پر سے برف صاف کرنے کا کام مکمل ہونے کے بعدہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں