ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد.

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

   73 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

حادثے میں گیارہ افراد ہلاک۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کا حکم
سرینگر /8دسمبر/ تمل ناڈو کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔انڈین ایئر فورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی ہیلی کاپٹر ایم آئی17 فی فائیو میں سوار تھے۔سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے مقام سے11 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔بھارتی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فوجی افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ مقامی لوگوں نے 80 فیصد جھلسنے والی2 لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا ہے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے علاوہ ہیلی کاپٹر میں ان کے عملے اور خاندان کے کچھ اراکین سمیت 14 افراد سوار تھے۔جائے حادثہ سے موصول ہونے والی فوٹیج میں کچھ جھلسی ہوئی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں، جبکہ لاشوں کو نکالنے اور شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔سابق بھارتی آرمی چیف جنرل جے جے سنگھ نے کہا کہ لاشیں جھلسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے علاوہ ہیلی کاپٹر میں ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے دیگر اہلکاروں کے علاوہ ان کے خاندان کے کچھ اراکین سمیت14 افراد سوار تھے۔ہیلی کاپٹر جنگلات کے درمیان تباہ ہوا جس کے باعث ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچنے میں ریسکیو ورکرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہیلی کاپٹر دوپہر بارہ بج کر20 منٹ پر تباہ ہوا جس کی اطلاع مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ کو دی جس کے بعد دفاعی اسٹیبلشمنٹ کو اس کا علم ہوا۔جائے حادثہ سے موصول ہونے والی فوٹیج میں کچھ جھلسی ہوئی لاشیں دیکھی جا سکتی تھیں جنہیں مقامی افراد نے نکالا۔ جنرل راوت کو 31 دسمبر 2019 کو ملک کی برّی فوج کے سربراہ کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملک کا پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف مقرر کیے گیا تھا۔انڈین فوج کے چیف آف ڈیفنس کا یہ عہدہ فور سٹار جرنیل کا ہے یعنی یہ تینوں افواج کے سربراہان کے برابر ہے۔ تینوں افواج کے سربراہ انھیں رپورٹ نہیں کرتے بلکہ وہ بدستور وزیر دفاع کے ہی تابع ہیں لیکن چیف آف ڈیفنس سٹاف ان سے صلاح و مشورہ کرتا ہے اور اپنی رائے وزیر دفاع کو دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر ( وی ال ڈبیلو ) کو 10.4کلو گرام ہیرون سمیت.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات.

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.