ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

بی جے پی ارکان کو پارلیمنٹ میں موجود رہ کر

   81 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے

قانون سازی کے کاموں میں حصہ لینا چاہئے/وزیر اعظم مودی
سرینگر/07دسمبر// بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے پارٹی کے تمام ممبران کو پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی طرح آپ سے ایک ہی بات کو بار بار کہنا درست نہیں ہے۔کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں موجود رہنے اور قانون سازی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل کو یہاں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے پارٹی کے تمام ممبران کو پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی طرح آپ سے ایک ہی بات کو بار بار کہنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں ورنہ تبدیلی آجائے گی۔میٹنگ میں بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے بعد اپنے اپنے حلقوں میں جا کر پارٹی کے ضلع اور ڈویڑنل صدور سے بات چیت کریں اور انہیں چائے پر بحث کے لیے بلائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 14 دسمبر کو وہ وارانسی میں اپنے پارلیمانی حلقہ کے ضلع اور ڈویڑنل صدور کو چائے پر مدعو کریں گے۔پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں وزیر اعظم نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے ایم پی اسپورٹس مقابلہ، ایم پی تندرست چائلڈ مقابلہ اور سوریہ نمسکار مقابلہ منعقد کرنے کے علاوہ اپنے اپنے علاقوں میں پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔پی ایم مودی کو میٹنگ میں 15 نومبر کو برسا منڈا کے یوم پیدائش کو ’جن جاتیہ گورو دوس‘ قرار دینے پراعزاز سے نوازا گیا۔ میٹنگ میں مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، ایوان بالا راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کئی دیگر وزراء اور پارٹی ممبران پارلیمنٹ موجود تھے۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ عام طور پر پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ہر منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہوتی ہے۔ اس بار یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے باہر ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے آڈیٹوریم میں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.