ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

شہد ہے شبنم ہے اور شہنائی ہے اُردو زباں

   71 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

شہد ہے شبنم ہے اور شہنائی ہے اُردو زباں

اُردو زبان
نیاز جَی راجپُوری

شہد ہے شبنم ہے اور شہنائی ہے اُردو زباں
شیریں ہے شفّاف ہے سُکھ دائی ہے اُردو زباں
ہِندو مُسلِم سِکھ عیسائی سبھی کی ہم نشیں
سب اِسے اور سب کو ہی راس آئی ہے اُردو زباں
ہے یہیں جنمی پَلی دامن میں ہِندوستان کے
کون کہتا ہے کہیں سے آئی ہے اُردو
دیکھئے عینک ہٹا کر بُغض و نفرت کی جناب
چھا رہی ہے چھائے گی اور چھائی ہے اُردو زباں
قومی یکجہتی اخوت پیار جِسکے رنگ روپ
وہ ہی تو کہلاتی میرے بھائی ہے اُردو زباں
جنگِ آزادی میں بھی اِس کا کلیدی رَول تھا
جو ہے جَگ ظاہِر وہی سچّائی ہے اُردو زباں
کل تھی ، اِنشاء اللہ کل بھی یہ رہے گی تازہ ہی
حیف ! صد حیف !! آج جو مُرجھائی ہے اُردو زباں
شخصیت میں چار چاند آکر لگا دیتی ہے یہ
ہے شعور و فہم اور دانائی ہے اُردو زباں
ذہن ودِل میں خیمہ زن بَن کر بہاروں کی سفیر
رُوح افزا جاں فزا پُروائی ہے اُردو زباں
ہے دھنک کے سات رنگوں کا نُمایاں اِمتزاج
دِل کشی ہے ، حُسن ہے ، رعنائی ہے اُردو زباں
رقص کرتے ہیں حسیں خوابوں کے خاکے آنکھوں میں
نیند کی خُوشبو کہیں سے لائی ہے اُردو زباں
ذہن و دِل لُطف و لطافت سے ہُوئے ہیں مالا مال
جب سے مجھ کو تھوڑی تھوڑی آئی ہے اُردو زباں
ماں کی ممتا سے تو مَیں بچپن سے ہی محروم ہُوں
اب تو لگتا ہے کہ میری مائی ہے اُردو زباں
ہے جہاں اُردو وہاں رونق ہی رونق ہے نیازؔ
زیب ہے ، زیبا ہے اور زیبائی ہے اُردو زباں
٭٭٭
Neyaz Jairajpuri
67, Jalandhari,
Azamgarh – 276001 ( U.P.) India
Mobile: 0091 9935751213 / 9616747576
Email: njairajpuri@gmail.com

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

ولر اردو ادبی فورم کشمیر ……………2022 نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر.

ولر اردو ادبی فورم کشمیر ……………2022 نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر.