وسیم رضوی ہندو بن گئے ۔ہندو نام ہربیر تیاگی رکھا 56

وسیم رضوی ہندو بن گئے ۔ہندو نام ہربیر تیاگی رکھا

نرسمہانند سرسوتی نے انہیں ہندو مذہب میں شامل کرایا۔
سرینگر /6دسمبر// شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی اسلام چھوڑ کر ہندو بن گئے اور انہوںنے باضابط طور ہندودمذہب اختیار کر لیا ہے۔ غازی آباد کے ڈاسنا کے دیوی مندر میں یتی نرسمہانند سرسوتی نے انہیں ہندو مذہب میں شامل کرایا۔ اس موقع پر یتی نرسمہانند سرسوتی نے کہا کہ ہم وسیم رضوی کے ساتھ ہیں، وسیم رضوی تیاگی برادری میں شامل ہوں گے۔وہیں ہندو مذہب اپنانے کے بعد وسیم رضوی نے کہا کہ مذہب کی تبدیلی کی یہاں پر کوئی بات نہیں ہے، جب مجھے اسلام سے نکالا گیا تو پھر یہ میری مرضی ہے کہ میں کون سا مذہب قبول کرو۔ اب ان کا ہندو نام ہربیر تیاگی رکھا ۔اس سے قبل رضوی نے اپنی وصیت لکھی تھی، جس میں انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کی موت کے بعد ان کی تدفین نہ کی جائے بلکہ ہندو رسم و رواج کے مطابق ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں۔ انہوں نے یہ خواہش بھی ظاہر کی تھی کہ یتی نرسمہانند ان کی چتا کو مکھ اگنی دیں گے۔۔ وسیم رضوی نے اپنی وصیت کر دی ہے۔ اس میں انہوں نے مرنے کے بعد قبرستان میں دفنانے کے بجائے شمشان گھاٹ میں جلائے جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ رضوی نے اپنی وصیت میں ڈاسنا مندر کے مہنت نرسمہا نندا سرسوتی کو مکھ اگنی دینے کا حق دیا ہے۔ اس حوالے سے وسیم رضوی نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ میرے مرنے کے بعد بھی امن قائم رہے، اس لیے میں نے وصیت نامہ لکھا ہے کہ جو میرا جسم ہے وہ ہندو دوست ہیں، وہ ان کو لکھنؤ میں دے دیا جائے اور مجھے چتا بنا کر آخری رسوم ادا کر دیجائے۔ اور ہمارے یتی نرسمہا نندا سرسوتی جی چتا کو مکھ اگنی دیں گے، میں نے ان کو اجازت دیدی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں