ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

سوچھ کرال سوسائٹی کے زیر اہتمام پلوامہ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

   272 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

سوچھ کرال سوسائٹی کے زیر اہتمام پلوامہ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

بڈگام، بارہمولہ،اور شوپیان کے شعراء کی شرکت۔
پلوامہ/تنہا ایاز/ سوچھ کرال سوسائٹی برائے فروغ زبان و ادب کے زیر اہتمام سے پلوامہ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شعراء کے علاوہ بڈگام ،بارہمولہ اور شوپیان سے آئے ہوئے شعراء نے شرکت کر کے اپنا پیش کیا۔مشاعرے کی صدارت نامور ماہر تعلیم غلام حسن طالب نے کی۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں منظر عام پر آئی نئی ادبی تنظیم سوچھ کرال سوسائٹی برائے فروغ زبان و ادب کی جانب سے ہوٹل ریڈ کیفی پلوامہ میں محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر یونس وحید مہمان خصوصی اور اشہر اشرف مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔تقریب کی صدارت سوچھ کرال سوسائٹی برائے فروغ زبان و ادب کے سرپرست اعلیٰ غلام حسن طالب نے کی۔ضلع پلوامہ کے علاوہ بارہمولہ، شوپیان اور بڈگام سے آئے ہوئے نوجوان شاعروں نے مشاعرے میں شرکت کر کے اپنا کلام پیش کیا۔مشاعرے میں جن شعرا نے شرکت کی ان میں شفیع شاداب، سکندر ارشاد، یونس وحید،اشہر اشرف،محمد شاد شجاد،یوشف مسبوق،خورشید باسم،مرغوب شاہین،فقیر اعظم آفتاب،سعید گلزار احمد وانی،شاہد شاد وغیرہ قابل ذکر ہے ۔مشاعرے کی نظامت کے فرائض مشتاق عالم نے انجام دی ۔تقریب میں سوچھ کرال سوسائٹی برائے فروغ زبان و ادب سے وابستہ ڈاکٹر گلزار احمد ،امتیاز عبداللہ ،محمد یسین ،شاد شجاد اور مشتاق عالم کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد موجود تھے۔تقریب کے دوران امتیاز عبداللہ کا ناول” دلیل” کی رسم رونمائی بھی انجام دیں گی۔مشاعرے میں جن شعرا نے شرکت کی ان کو اسناد سے نوازا گیا۔تقریب کے آخر پر غلام حسن طالب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق ادبی انجمن سوچھ کرال سوسائٹی برائے فروغ زبان و ادب حال ہی میں منظر عام پر آئی اور آج پہلا مشاعرے کا انعقاد کیا جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان ادب نوازوں نے شرکت کی۔/ندائے کشمیر

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

ولر اردو ادبی فورم کشمیر ……………2022 نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر.

ولر اردو ادبی فورم کشمیر ……………2022 نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر.