ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

’’اُدھورے خواب ‘‘،ایک جائزہ

   79 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

’’اُدھورے خواب ‘‘،ایک جائزہ

عاقب شاھین پلوامہ

وادی کشمیر کے سلگتے بلگتے خطہ ارضی سے میری پیاری بہن غزالہ انجم جن کی عمر ابھی 20سال ہے۔غزالہ انجم کی پیدائش ضلع بارہمولہ کی بستی شرپورہ پٹن میں ہوئی۔ غزالہ انجم کشمیر انسٹچوٹ آف میڈیکل سایئنسز اینڈ ٹکنالوجى لاؤے پورہ سرینگر میں زیر تعلیم ہے۔ اُدھورے خواب”غزالہ انجم کی پہلى تصنیف ہے۔ حال ہی میں یہ کتاب موصول ہوئی۔ وقت کی کمی ہونے کی وجہ سے میں نے بہت کوشش کی کہ میں اس معصوم چھوٹی بہنکی کتاب کا مطالع کروں اور خوشی بھی بہت ہوئی جب میں نے کتاب کا مطالعہ کیا کہ کس طرح شاعرہ نے اپنے خيالات , احساسات اور جذبات کو شاعری کاجامہ پہنایا ۔
غزالہ انجم کی شاعری میں ایک درد چھپا ہے جو مصنفہ کے ان اشعار میں ڈھونڈ سکتے ہیں۔
مجھ کو نہیں پسند درد کو سر عام رکھنا
ٹوٹے ہوئے دل کو اور درد میں ڈبانا
مجھ کو نہیں پسند اپنوں کو رلانا
کونے میں آنسووں کو چھپانا
غزالہ کی شاعری میں عورتوں کے درد، احساسات کو خوب بیان کیا گیا ہے۔ حقیقت میں صنف نازک ہی دوسری عورتوں کے درد کو سمجھ سکتی ہیں۔
بقولِ غزالہ:
اور ماں تجھے یہی میسر ہوتی ہے کبھی کبار
غموں کو طلب تیری ہوتی ہے بار بار
تو جو مسکراتی ہے جان میں جان آتی ہے
خدا کرے خوش رہے ہر دم تیری سر سوار
جب آپ ایسی کتاب کو ہاتھوں میں لیں گے تو یقیناً اپ کو یہ شاعری اپنے جذبات، خیالات، محبت عشق، اخلاق وغیرہ وغیرہ کا احساس دلائے گی۔
نظم نگاری نے اپنے حسن کے آنچل میں ان خیالات کو اس طرح چھپا لیا ہے کہ ان الفاظ کی اور توجہ رہنا ہی محال ہے۔ انتہائی بہترین کاوش و قابل قدر کام ہے مگر غزلیں لکھنے کے لیے مصنف کو چاہیے کہ اور مطالعہ اور اپنے اس ہنر کو نکھار ے غزل گوئی میں اوزان کی کمی محسوس ہوتی ہے اور امید کرتے ہیں کہ غزالہ آنے والے دور میں اس کمی کو دور کرنے کی سعی کرے گی۔ غزالہ کی ایک غزل کے کچھ اشعار جو مجھے لگا کہ میرے دل کی صدا ہے۔
فنائے دنیا میں جس کو چاہا ہے میں نے
اُسے ہر دم سے مجبور پایا ہے میں نے
تجھے غم کبھی اگر تھا تیرے شہرت کے حساب سے
گم کے بدلے میں تھوڑا غم اٹھایا ہے میں نے
آیئنہ جس میں عکس اپنا دیکھا کرتی تھی
کچھ دکھتا نہیں ابآئینہ گرایا ہے میں نے
, اُدھورے خواب ،کی نظموں اور غزلوں کا مطالعہ کرنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ شاعری نے کس قدر خوبصورتی سے اپنے اعلی خیالات ،جذبات اور احساسات کو دلکش پیرائے میں صفحہ قرطاس پر منتقل کیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیشہ غزالہ انجم کو حق لکھنے کی توفیق دے اور آنے والے دور میں ان کا شمار بھی اچھی شاعرات میں کیا جائے ۔
کتاب کا نام =اُدھورے خواب
مصنفہ=غزالہ انجم
اصلی نام =مہک علی
سکونت =شیرپورہ پٹن
سنہ اشاعت=2021
قیمت =200
لیبرتی ایڈیشن =250
کتاب ملنے کا پتہ =ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن
غزالہ انجم شیرپورہ پٹن۔
���
مضمون نگار ضلع پلوامہ کے شاہورہ راجپورہ لتر سے تعلق رکھتا ہے۔
9596402379
aaqibshaheenmir@gmail.com

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.