ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات.

ہمیں ابھی صبر کرنا چاہیے اور خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے

   73 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

’کورونا وائرس کیخلاف فتح کا اعلان قبل از وقت ہے‘

دنیا کے38 ممالک میں ’اومیکرون‘ موجود ہے، ہلاکت سامنے نہیں آئی، ڈبلیو ایچ او
سرینگر /4دسمبر// عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ38 ممالک میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی ہے لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم سے اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہوئی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے ’اب تک اومیکرون سے متعلق اموات کی کوئی رپورٹ نہیں دیکھی‘۔کورونا وائرس پر ڈبلیو ایچ اور ٹیکنیکلی سربراہی کرنے والی ماریہ وان کیرکوف کاکہنا تھا کہ دنیا کے 38 ممالک میں اومیکرون سے متعلق کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا وائرس کا یہ ویرینٹ اب ڈبلیو ایچ او کے تمام 6خطوں میں پھیل رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ انہیں اومیکرون کی متعدی شدت اس کی ویکسین کی تعین میں کئی ہفتے لگیں گے۔تاہم،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائنس دان اس وائرس سے متعلق جواب دے سکیں گے۔ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر برائے ہنگامی امور کے مائیکل ریان نے کہا کہ ’ہم وہ جواب حاصل کرنے جا رہے ہیں جن کی تلاش یہاں موجود ہرشخص کو ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ابھی سائنس پر بھروسہ کرتے ہوئے صبر کرنا چاہیے اور خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے‘۔ماریہ وان کیرکوف نے سماجی میڈیا کے ناظرین کا بتایا کہ تجویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویرینٹ تیزی سے منتقل ہورہا ہے، لیکن اس کی واضح تصویر سامنے میں آنے میں کچھ وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ طلبا کی جانب سے وائرس کی شدت کے حوالے سے آنے والی رپورٹ نوجوان افراد میں بیماری منتقل ہونے کا رجحان کم ہے۔ماریہ وان کیرکوف کا کہنا تھا کہ اومیکرون کیسز کی تشخیص زیادہ تر مسافروں میں ہوئی ہے، اور وہ افراد کو بیماری میں مبتلا ہیں انہیں جہازوں میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’بہت جلد‘ ہم اومیکرون کی شدت کے حوالے سے نتائج تک پہنچ جائیں گے۔مائیکل ریان کا کہنا ہے کہ ویکسین کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے زور دیا کہ موجودہ ویکسینز کے اثر انداز ہونے کی صلاحیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ’فی الحال جو ویکسینز استعمال کی جارہی ہیں انہیں تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔مائیکل ریان نے بتایا کہ ’اس بات کی حمایت کا ثبوت نہیں ہے لیکن اس معاملے پر میں بہت کا ہورہا ہے کہ اگر ہم ویکسینز تبدیل کریں گے تو ہم اسے کیسے تبدیل کرسکتے ہیں فی الحال ویکسین لگوانا ہی آپ کے لیے بہترین حل ہے‘۔

متعلقہ خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی۔
ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پروفیسر نیلوفر خان کو یونیورسٹی.

میونخ: جرمن باکسنگ چیمپئین کے دوران ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر.

ملک پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہے/وزیر اعظم نریند مودی نئی دہلی، 19 مئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان.