سیاحت جموںو کشمیرکے لئے ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے بڑی تعداد میں سیاحت کے آمد کاامکان/ ڈاکٹرجی این یتو
سرینگر/ 4 دسمبر /سیاحت کوفروغ دینے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کوراغب کرانے کے لئے جموں وکشمیرکی سرکارکی ہر ممکن اقدام اٹھانے کاعندیہ دیتے ہوئے ڈائریکٹرٹور ازم نے کہا کہ وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پرفیسٹول منعقدکر کے جہاں مقامی لوگوں کوسیاحت کوفروغ دینے کے سلسلے میں جانکاری فراہم کی جارہی ہے وہی ملکی اور غیرملکی سیاحوں کوراغب بھی کیاجارہاہے اور امید ہے کہ رواں جھاڑے کے موسم میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نئے سال کی تقریبات اورکرسمس منانے واردکشمیر ہونگیں ۔اے پی آ ئی کے مطابق ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیاحت کوفروغ دینے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کوراغب کرانے کے ضمن میں فیسٹولوں کا انعقاد کیاجارہاہے صحت افزاء مقام ویری ناگ میں ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب ے فیسٹول کاانعقادکیاگیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعدا دنے شرکت کی ۔اس موقعے پرجہاں نو جوانوں طلاب نے مختلف کھیلوں کے کرتب دکھائے اوررنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے وہی سیاحت کوفروغ دینے کے سلسلے میں مقامی لوگوں نے محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقدکئے گئے فیسٹول پراطمنان کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ویری ناگ میں کئی صحت افزاء مقامات تھے جنہیں سیاحتی نقاشے پرلانے اور سیاحوں کودور جدید کی سہولیات بہم رکھنے کی اشدضرورت ہے جس کی طر ف سیاحت محکمہ کواقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ۔فیسٹول کے موقعے پرڈپٹی کمشنراننت ناگ اورڈائریکٹر ٹورازم ڈاکٹرغلام نبی یتونے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیر میں بالعموم اور وادی کشمیرکے لئے سیاحت ریڈکی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اورسیاحوں کوراغب کرانا ہم سب کی جہاں ذمہ داری ہے وہی ٹورازم ڈیاپرٹمنٹ کی جانب سے سیاحت کوفروغ دینے کے سلسلے میں کئی طرح کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور امیدکرتے ہے کہ ان فیسٹولوں کے انعقاد سے جہاں مقامی لوگ سیاحت کوفرغ دینے کے سلسلے میںسرکار کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کررہے ہے وہی ملکی اوربین الاقوامی سطح پر وادی کشمیرکے صحت افزء مقامات کی عکاسی بھی ہورہی ہے ملکی اورغیرملکی سیاح سیروتفریح کے لئے راغب ہورہے ہیں ۔ڈائریکٹر ٹور ازم نے کہاکہ سیاحت کوفروغ دینے سے روز گار کے مواقعے بھی دستیاب ہورہے ہے اور نوجوان ٹور ازم کی طرف راغب ہوکرجہاں روز گار حاصل کررہے ہیں وہی سیاحت کوبھی فروغ دینے میںاپنی خدمات انجام دے رہے ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیاحت کوفروغ دینے کے سلسلے میں ہرمکتب ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی ذمہ داریاں ادا کرسکتے ہے اور جموںو کشمیر میں سیاحت کوفروغ دیناہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
