ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

عام شہری کے لئے عدالت آخری آپشن ہونا چاہئے

   91 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

عام شہری کے لئے عدالت آخری آپشن ہونا چاہئے مسائل کو صلاح مشورہ

 مسائل کو صلاح مشورہ اور بات چیت کے ذریرے پہلے حل کرنے کی کوشش کی جائے /چیف جسٹس آف انڈیا
سرینگر/ 4 دسمبر /مسائل کوحل کرنے کے لئے صلاح مشورہ اور بات چیت کولازمی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ آ ف انڈیا کے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت ایک عام شہری کے لئے آخری حربہ ہونا چاہئے مسائل کومسلسل بات چیت اور اندیشی کومد نظررکھتے ہوئے حل کیاجاسکتاہے جس طرح سے تجارت کے لئے پیسے کی ضرورت ہے اسی طرح مسائل کوحل کرنے کے لئے بات چیت اور صلاح مشورہ لازمی ہے ۔اے پی آئی کے مطابق تلنگانہ میں منعقدکی گئی ایک تقریب پرتقریر کرتے ہوئے سپریم کورٹ آ ف انڈیاکے چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی معاملے میںعام شہری کوعدالت آخری آپشن ہونا چاہئے اور مسائل کے حل کے لئے صلاح مشورہ اور بات چیت کی طرف ہمیں اپنی تو جہ مبزول کرنی ہوگی اگر بات چیت ایک دفعہ ناکام ہوجاتی ہے یاکسی مسئلے کوحل کرنے کے سلسلے میں اختلافات مزید پیدا ہوجاتے ہے تو لازمی ہے کہ ان مسائل کے حل کے لئے دوراندیشی ثابت قدمی کامظاہراہ کرکے پھر سے بات چیت کی طرف رجوع کیاجاناچاہئے اور کوشش یہ ہونی چاہئے کہ مسئلے کوحل کیاجائے ۔سپریم کورٹ آ ف انڈیاکے چیف جسٹس نے کہا کہ اگریہ طریقہ کار سنجیدگی کے ساتھ اختیار کیاجائے تو مسائل کے حل میں مددملے گی اور عدالتوں پربھی کام کوجوبوجھ بڑھ گیاہے وہ ہلکاہوگااورعدالتوں کارُخ کرنے والے افرادکوبھی فوری انصاف فراہم ہوگا۔چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی شہری کے لئے عدالت آخری امید ہونی چاہئے اور جب تمام امیدیں ختم ہو جائے صلاح مشورہ کامیاب نہ ہوتب جاکر عدالت کارُخ کرنا چاہئے او رجب یہ طریقہ کاراختیارکیاجائے عدالتوں کوبھی کیسوں کوسمجھنے میں آسانی ہوگی اور وہ جلدی سے عام شہری کو انصاف فراہم کرپائیگی ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.