ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

جموں وکشمیر کی وحدت انفرادیت اجتماعیت قائم رکھنا تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں اور جموں وکشمیرکے لوگوں کی ذمہ داری ہیں

   82 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

حد بندی کمشن کا عبوری رپورٹ دیوانے کا خواب ،لوگوں میں اضطراب اور انتشار کمشن کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کرکے حتمی رپورٹ ایسی ہوجموںو کشمیرکے لوگوں کوقابل قبول ہو/غلام نبی آزاد

مئی کے وسط تک اسمبلی الیکشن کابگل بج سکتاہے لیڈران عوام کے ساتھ جڑجائیں /غلام نبی آزاد
سرینگر/ 4 دسمبر /جموں وکشمیر کی وحدت انفرادیت اجتماعیت کوقائم رکھنے صدیوں پرانی رواں داری کوبر قرار رکھنے پرزوردیتے ہوئے جموں وکشمیرکے سا بق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے لیڈر نے کہا کہ 2022میں جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن متوقع ہے چھ مارچ کے بعد کسی بھی وقت حدبندی کمشن اپنی رپورٹ منظر عام پرلائے گا تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروںکوچاہئے کہ وہ عوام سے جڑجائے اعتماد بحال کرے اور جموںو کشمیرکے سٹیٹ ہڈکوبحال کرانے کے لئے مرکزی حکومت پرزور دے تاکہ جموںو کشمیرکے لوگوں کوجن خدشات کا سامناکرنا پڑرہاہے وہ دورہوسکے اورلوگوں کوزہنی طور پرکسی حد تک سکون مل سکے ۔مرکزی حکومت دعوؤں کے سوا زمینی سطح پرلوگوں کی حالت کوبہتر بنانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور پچھلے دو برسوں کے دوران جموںو کشمیرکے لوگوں کی معاشی اور اقتصادی حالت کافی ابترہوچکی ہے ۔اے پی آئی کے مطابق اپنی عوامی رابطہ مہم جاری رکھتے ہوئے جموںو کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے رامبن میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیرکی وحدت انفرادیت اجتماعیت کوقائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس کام کوانجام دینے کے لئے سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور جموںو کشمیرکے عوام کواپنی خدمات انجام دینی ہوگی۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ 5اگست کوجموں وکشمیرکی وحدت انفرادیت اوراجتماعیت کونقصان پہنچایا گیا۔انہوںنے کہاکہ ملک میںنئی ریاستیں قائم کی جارہی ہے اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کوریاستوں میںتبدیل کیاجارہاہے تاہم مرکزی حکومت نے جموںوکشمیرکے حوالے سے جوفیصلہ لیاہے وہ سمجھ سے بالاترہے جس ریاست کی تاریخ صدیوں پرانی ہے جوحساس ملک کی سالمیت خودمختاری کے لئے انتہائی حساس ریاستوں میں سے ایک ہے اسکومرکزی زیر انتظام علاقے میںتبدیل کرکے جموںو کشمیرکے لوگوں کے جزبات واحساسات کوٹھیس پہنچائی گئی سابق وزیراعلی نے جموں کشمیرکو سیکورلرازم شوشل ازم کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیرکے لوگوں نے کبھی بھی مزہبی منافرت میں یقین نہیں رکھاہے بلکہ رواں داری اجتماعیت کو قائم رکھنے کے لئے اپنی خدمات انجام دی ۔انہوںنے کہا کہاجموںو کشمیرکا سٹیٹ ہڈ بحال ہونا چاہئے وزیراعظم نے آل پارٹئز میٹنگ کے دوران یقین دلایاتھا اور آل پارٹئز میٹنگ کے دوران تمام سیاسی لیڈروں نے سٹیٹ ہڈبحال کرنے کامطالبہ کیاتھا اب وقت آ گیاہے کہ سٹیٹ ہڈبحال ہوناچاہئے ۔انہوںنے کہا کہ پچھلے دو برسوں کے دوران جموںو کشمیرکے لوگوں میں سینکڑوں شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہے اور ان شکوک وشبہات کودور کرنے کے لئے سٹیٹ ہڈکابحال ہونالازمی ہے اور اس کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کوچاہئے کہ وہ مضبوطی کے ساتھ اپنے مطالبے کومرکزی حکومت کے سامنے رکھے ۔انہوںنے کہا کہ حد بندی کمشن مارچ چھ کے بعدکسی بھی وقت اپنارپورٹ سامنے لائے گا اور مئی کے وسط تک اسمبلی الیکشن کابگل بج سکتاہے لیڈروں کوچاہئے کہ وہ لوگوں کے ساتھ جڑ جائے اوران میں اعتماد پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.