ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

ضلع پلوامہ میں منشیات کی اسمگلنگ کاسنسنی خیز معاملہ

   112 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

میڈیکل کالجوں کے ڈاکٹروںکی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی کی سفارش

ماہرامراض نسواں سمیت 3افراد گرفتار
پلوامہ:۴، دسمبر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پولیس کی طرف سے گرفتار کئے گئے تین ملزمان میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔جے کے این ایس کے مطابق نئی کالونی پلوامہ کے رہائشی اور شوپیاں ضلع کے زینہ پورہ ہسپتال میں گائناکالوجسٹ (ماہرامراض نسواں)کے طور پر تعینات ڈاکٹر کو تقریباً 2ہفتے قبل پلوامہ پولیس نے منشیات فروشی کے ایک معاملے میں2مزید ملزمان کے ساتھ گرفتار کیا ۔ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی سربراہی میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ایس ایس پی پلوامہ نے مزید کہا کہ پولیس کی ترجیح منشیات استعمال کرنے والوں کی بجائے منشیات فروشوں کو روکنا ہے۔ سینئرپولیس آفیسر غلام جیلانی وانی نے پلوامہ پولیس ٹیم کی کارکردگی کو’’بہترین پیشہ ورانہ پولیسنگ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ نوجوانوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔اس دوران معلوم ہواکہ منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے ،جس میںایک ڈاکٹر سمیت3افرادکوگرفتارکیاگیاہے ،کے سلسلے میں پلوامہ پولیس نے ایف آئی آرزیرنمبر21/2021کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.