سرینگر/04دسمبر/ضلع اننت ناگ کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ میں سینئر جے ای کو تعینات کیا جائے جو دور دراز علاقوں میں تعمیراتی کام انجام دینے کے اہل ہوں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لوگوں نے کہا ہے کہ رورل ڈیولپمنٹ محکمہ میں جونیئرجی ای تعینات ہیں جن کا ناکافی تجربہ ہونے کے سبب لوگوں کے کام مکمل نہیں ہوپارہے ہیں ۔ لوگوں نے اس سلسلے میں بتایا کہ اگر اس محکمہ میں سینئر جی ایز کو تعینات کیا جاتا تو وہ اپنے تجربہ کی بنیاد پر لوگوں کے فائدہ کیلئے کام کرتے ۔ لوگوں نے کہاکہ محکمہ نے سینئرجے ایز کی تعیناتی کیلئے ایک لسٹ شائع کی تھی تاہم ابھی تک ان کو محکمہ میں نہیں لایا گیا ۔ انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ میں سینئر جے ایز کو تعینات کیا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں ۔
56