ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

پلوامہ کے نصف درجن دیہات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو مشکلات

   107 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

محکمہ کی طرف سے عجیب وغریب کٹوتی شیدول پر عملدرآمد کرنے پر صارفین میں غم و غصہ کی لہر
سرینگر/04دسمبر/جنوبی قصبہ پلوامہ کے نصف درجن دیہات میں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں صارفین میں محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف سخت غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے نمائندے کے مطابق پلوامہ کے متعدد علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے محکمہ پی ڈی دی نے عجیب وغریب کٹوتی شیدول پر عملدرآمد شروع کیا ہے شام کے وقت اچانک اور غیر متوقع طور پر برقی رو منقطع کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مذکورہ علاقوں کے لوگوں کے مطابق محکمہ پی ڈی ڈی نے خفیہ طور شیڈول مرتب کیا ہے اور اس شیڈول کو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت منظر عام پر نہیں لایا جارہا ہے تاکہ انتظامیہ کے خلاف لوگ مشتعل نہ ہوجائیں ۔نمائندے کے مطابق علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ محکمہ پی ڈی ڈی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے صارفین کو پریشانیوں میں مبتلا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا پچھلے ایک مہینے سے ایک ایسے شیڈول پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کے کسی بھی صورت مین مثبت نتائج برآمد نہیں ہوسکتے ہیں ۔شام چھ بجے کے بعد اچانک بجلی منقطع کی جاتی ہے جسے علاقوں کے لوگوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے محکمہ پی ڈی ڈی کے اہلکار موٹی موٹی تنخواہیں حاصل کرنے کے باوجود صارفین سے ترسیلی لائن ٹھیک کرانے کیلئے ہفتہ وسول کرکے اپنے لئے شکم سیری کا سازوسامان پیدا کر رہے ہیں ۔سی این آئی نمائندے کے مطابق صارفین کے مطابق انہیں یہ سمجھ میں ہی نہیں آرہا ہے کہ محکمہ پی ڈی ڈی کس شیڈول پر عمل کر رہا ہے اور محکمہ بجلی منقطع کرکے کیا ثابت کرنا چاہتا ہے ۔نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف سے ان علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور دوسری طرف مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی بجلی فیس کی بلیں ارسال کی جاتی ہے جو صارفین کے لئے باعث تشوش ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ اور ضلع انتظامیہ کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اس صورتحال پر قابو نہیں کیا گیا اور علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے تو لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرئے کرنے پر مجبور ہو جائے گئے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.