65

بڈگا م میں چوروں کا گروہ بے نقاب

سات افراد گرفتار ، 05لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد
سرینگر/04دسمبر/بڈگام پولیس نے چوروں کے ایک گروپ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سات افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی مسروقہ املاک بھی برآمد کی ہیں۔سی این آئی کے مطابق یکم دسمبر کوپولیس اسٹیشن ماگام کو منصور احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکن بٹ پورہ کانہامہ کی طرف سے اگریکلان ماگام میں واقع اس کی ورکشاپ ’’منصور آٹوموبائلز‘‘میں چوری کی شکایت موصول ہوئی۔اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ پولیس ماگام نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 254-2021قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے ایس ایچ ماگام کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم چوروں کا سراغ لگانے کے لیے تشکیل دیا گیا۔ تفتیش کے دوران سخت کوششوں کے بعد کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پکڑا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ایک ملزم عمران حسن میر ولد منظور احمد میر ساکن کاکڑ پورہ میر گنڈ پٹن نے متذکرہ کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کے انکشافات سے اس کے مزید دو ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔جن کی شناختعاشق حسین ملک ساکن لشکر محلہ نشاط اور اعجاز احمد ملہ ولد غلام محمد ملہ ساکن دیور پرہاسپورہ کے بطو ر ہوئی ہے جنہوں نے مجرمانہ سازش رچی اور جرائم کی واردات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پولیس نے ان تینوں سے مزیدپوچھ گچھ کے دوران چوری کیا گیا مال مسروقہ سید اختر شاہ ولد سید مصطفی شاہ ولد ساکن پیرہاسپورہ پٹن سے برآمدگی کی گئی جسے اس نے شادی پورہ کراسنگ کے قریب اپنی ورکشاپ میں چھپا رکھا تھا۔اس کے علاوہ ، تفتیشی ٹیم نے دیگر مال مسروقہ کا سامان پرویز احمد گورو ولد احد گورو سالم نارائن باغ گاندربل ور عرفان حسین صوفی ولد مظفر احمد صوفی ساکن ڈب گاندربل جس کو انہوں نے ڈب گاندربل میں اپنی ورکشاپ میں چھپایا تھا۔ بعد ازاں عمران حسن میر کی رہائش گاہ سے چوری شدہ املاک کی کچھ مزید ریکوری ہوئی جسے اس نے ایک ٹین شیڈ میں چھپا رکھا تھا۔تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ چوری کی اس گروہ میں ذوالفقار احمد ڈار ولد غضنفر حسین ڈار ساکن و چنابل میرگنڈ پٹن بھی اس جرم میں ملوث تھے جس نے اپنی گاڑی ماروتی زیررجسٹریشن نمبر PB 10AG-9210 کو جرم کیلئے استعمال کیا تھا جسے ووشان کنگن گاندربل سے ضبط کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں