57

کورونا وائرس؛ ’اومیکرون‘ ویریئنٹ سے گھبرانا نہیں چاہیے

نئے ویریئنٹ کے کیس ایشیا سمیت دیگرخطوں میں رپورٹ / عالمی ادارہ صحت

سرینگر/04دسمبر/سی این آئی// عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ ’اومیکرون‘ سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابقادارے کی چیف سائنٹسٹ سوامیا سوامی ناتھن کے مطابق، اگرچہ یہ درست ہے کہ اومیکرون تیزی سے پھیلنے والا ویریئنٹ ہے، تاہم لوگوں کواس سے گھبرانا نہیں چاہیے۔’یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کورونا ویکسین میں تبدیلیاں کرکے اسے اومیکرون کے خلاف مؤثرانداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے،‘ انہوں نے کہاانہوں نے واضح کیا کہ فی الحال اس بارے میں بھی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی کہ اومیکرون کتنا اورکس حد تک پھیلے گا۔ ہمیں نئے ورینٹ سے گھبرانے کے بجائے اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اوربچاؤ کی مؤثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اب تک ایشیا، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکا میں کورونا کے نئے ’اومیکرون ویریئنٹ‘ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید ملکوں میں ظاہر ہوتا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں