وزیراعظم مودی کا جادو گورننس کی سطحوں پرٹیم انڈیابنانے میں مدد گار: حکام 51

مودی کی قیادت میں ملک نے ایسے مراحل طے کئے جو صدیوں سے خواب تھے /وزیر داخلہ امیت شاہ

دفعہ 370ہٹایا، پاکستان میں گھس کر عسکری کیمپ تباہ کئے ،نکسواد ختم کیا اور کسانوںکیلئے بیمہ سکیم لاگو کی
دفعہ 370کی منسوکی کے بعداب جموں کشمیر میں امن ہے، ترقی ہو رہی ہے، لوگ خوش ہے
سرینگر/04دسمبر/سی این آئی// وزیرداخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم کے تعریفوںکے پُل باندھتے بتایاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک نے کافی مراحل طے کئے جو صدیوں خواب بنے ہوئے تھے ۔ امت شاہ نے بتایا کہ کووڈ کی جنگ ہو، مسئلہ کشمیر ہو یا نکسلواد ہو ہر معاملے میں مودی نے سٹینڈ لیکر تاریخ رقم کی ہے اور ان سے پہلے ملک جیسے اپاہج بن چکا تھا ۔ مودی کی قیادت میں عسکری حملوں کا جواب دینے کیلئے بھارتی فوج پاکستان میں گھس گئی اور وہاں کئی کیمپ ہوا میں تباہ کئے ۔ کووڈ مخالف ویکسین بنائی گئی جس کی دنیا نے تعریف کی ،ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہوئی ،کسانوں کے لئے بیمہ منظور کیااور بھی بہت سارے معاملات حل کئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو ایک پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کووڈ-19 وبا، شدت پسندی، نکسل واد اور جموں وکشمیر جیسے مختلف موضوعات پر مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کئے گئے کاموں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 کے پہلے ہندوستان میں پالیسی پیرالسس کی صورتحال تھی۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کووڈ وبا کے وقت بھی ایسے فیصلے لئے گئے، جن س ہندوستان کی معیشت اس وقت دیگر کسی بھی ملک کی معیشت سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کے عوام نے ہر چیلنج سے کامیابی کے ساتھ جنگ جیتی ہے۔ہندوستان ٹائمس لیڈر شپ سمٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پاکستان میں گھس کر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ اس سے دنیا حیران رہ گئی تھی۔ چاہے کشمیر کا مسئلہ ہو، جس میں آرٹیکل 370 بھی شامل ہے، ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے اگست 2019 کو یہ آرٹیکل ہٹایا۔ اب کشمیر میں امن ہے۔ وہاں ترقی ہو رہی ہے۔ نارتھ ایسٹ کے ریاستوں میں بھی سرکار نے انتہا پسندی پر لگام لگائی ہے۔ ساتھ ہی دیگر موضوعات کو سلجھا کر وہاں ترقی کو آگے بڑھایا۔امت شاہ نے کہا، ’وزیر اعظم مودی نے پہلے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم کے طور پر نظام کو سدھارنے کا کام کیا ہے۔ میں ان کے کافی قریب رہا ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ سبھی مسائل کو انہوں نے کافی اچھے سے حل کیا ہے۔ وزیرا عظم مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کو ترقی سے جوڑنے کا کام کیا گیا ہے‘۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا وبا پوری دنیا میں بہت ساری تبدیلیاں لے کر آئی ہے۔ ہندوستان کے نظریے سے دیکھیں گے تو بہت تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ ہمارے لئے بدقسمتی کا موضوع رہا کہ کورونا کے سات سال پہلے ہی ملک کو مستحکم حکم مل گئی تھی۔ اس سے پہلے ملک میں ایسا کابینہ تھا، جو وزیر اعظم کو وزیر اعظم نہیں مانتا تھا۔ ہر وزیر اپنے آپ کو وزیر اعظم مانتا تھا۔ ملک میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا تھا، ملک کی بدنامی ہوئی تھی، لیکن ہندوستان کو 2014 میں مستحکم حکومت ملی تھی۔انہوں نے کہا، ’ہماری حکومت کے آنے کے بعد لوگوں کے بینک اکاونٹ کھلے۔ لوگوں کے گھر بنائے گئے۔ ٹوائلیٹ بنائے گئے۔ 60 کروڑ لوگوں کے بیمہ کے لئے کام کیا گیا ہے۔ صاف پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ کسانوں کی بیمہ اسکیم لائی گئی ہے۔ 130 کروڑ لوگوں کے لئے مفت ویکسین کی مہم چلائی گئی ہے۔ پوری دنیا میں ہماری ویکسین ڈرائیو کی تعریف ہو رہی ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں