جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن اور سٹیٹ ہڈ بحال کرنا وقت کی اہم ضرور ت 41

پی ڈی پی ایل کے ایڈوانی کی پارٹی ہے اور اب بھی ان کے اشاروں پرسیاست کررہی ہے

جزباتی نعرے دے کر جوانوں کوگمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ قبرستان کاراستہ دکھارہی ہے /الطاف بخاری
سرینگر/ 29 نومبر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کوبھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر کی پارٹی قرار دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی پی کاوجو دزمینی سطح پرتو مٹ چکاہے تاہم پی ڈی پی صدرکی جانب سے جوبیانات دیئے جارہے ہیں وہ گمراہ کن ہے اور نوجوانوں کوقبرستان کاراستہ دکھاتے ہیں شہری ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اسطرح کے واقعات پرنہ صرف روک لگنی چاہئے بلکہ ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں بھی عمل میںلائی جائے ۔اے پی آئی کے مطابق والدکے انتقال کے بعد پہلی بار ذررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے پی ڈی پی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر ایل کے ایڈوانی کی پارٹی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اب بھی ان لیڈروں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور ان کے ہی اشاروں پر اپنی سیاست چلارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی پی لیڈر جزباتی بیانات دے کرنہ صرف نوجوانوں کوگمراہ کررہی ہے بلکہ انہیں قبرستان کاراستہ دکھانے میں کوئی عار محسوس نہیں کررہی ہیں۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اس طرح کے بیانا ت کیوں دی رہی ہے اس بارے میں انہیں ہی جانکاری ہوگی اورانہیں ایسے بیانات دینے کی کس طرح سے چھوٹ ملی ہوئی ہے ۔اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی پی اب زمینی سطح پرتوکہی دکھائی نہیں دے رہی ہے اب اس پارٹی کاوجودباقی نہیں رہاہے تاہم بیانات جس طرح کے سامنے آر ہے ہے وہ ا س بات کی عکاسی ہے کہ اس پارٹی کے رابطے کئی اور ہے اور تاروہاں سے ہی ہل رہی ہے ۔سابق وزیرخزانہ اور اپنی پارٹی کے سربراہ نے حیدرپورہ جھڑپ میں شہری ہلاکتوں کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی باریک بینی سے شفاف بنیادوں پرتحقیقات ہونی چا ہئے اورملوث افرادکوکیفری کردارتک پہنچاناچاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں