کشمیرمیں شہری بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی یاکچھ اور..؟
لاکھوں روپے مالیت کی کئی گاڑیاں شمال وجنوب سڑگئیں ،ٹائر اوردوسرے پُرزے غائب، جواب د ہی کیوں نہیں؟
سری نگر:۲۹، نومبر//کشمیرمیں شہری بلدیاتی اداروں یعنی میونسپل کونسلوں اورکمیٹیوںکی ناقص کارکردگی کاایک اورمعاملہ منکشف ہواہے ۔قصبہ جات کی بستیوں،کالونیوں اوربازاروں سے کوڑے کرکٹ کواُٹھاکر کسی جگہ ٹھکانے لگانے کیلئے خریدی گئی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں برسوں سے کوڑے کی نذرہونے سے اب مکمل طورپربے کار ہوگئی ہیں اوریوں خزانہ عامرہ کوایک بڑانقصان پہنچاہے ۔جے کے این ایس کوذرائع سے معلوم ہواکہ بستیوں،کالونیوں اوربازاروں سے کوڑے کرکٹ کے انبار نکلنے کے بعدشہری بلدیاتی ادارے یعنی اربن لوکل باڈیز کشمیر نے کئی میونسپل کونسلوں وکمیٹیوں کیلئے بڑی اورجدید گاڑیاں خریدیں ،جن میں Composer-Vehcleنامی ایک ایسی جدید گاڑی قابل ذکر ہے ،جس کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ جدیدمشینری سے آراستہ اس گاڑی کی قیمت کم سے کم 16لاکھ روپے سے زیادہ ہے ۔انہوںنے بتایاکہ Composer-Vehcle نامی Dmperطرزکی اس جدید گاڑی کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں بیک وقت 10لاکھ ٹن وزن تک کاکوڑاکرکٹ بھرایالداجاسکتا ہے جبکہ کوڑے کرکٹ کواُٹھانے کیلئے استعمال میں لائے جارہے ٹپر نماگاڑی میں صرف5ٹن تک ہی کوڑ اکرکٹ بھر کرکسی ڈمپنگ ائریاتک پہنچایاجاسکتاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ Composer-Vehcle نامی Dmperطرزکی جدید گاڑی سب سے پہلے بارہمولہ ،اننت ناگ ،سوپور اورکپوارہ جیسے بڑے قصبہ جات کیلئے خریدی گئیں تاکہ متعلقہ میونسپل کونسلوںکومختلف علاقوںسے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کومخصوص جگہ یعنی مقررہ ڈمپنگ ایریا تک پہنچانے میں آسانی ہو۔تاہم سال2018سے خریدی گئی لاکھوں روپے مالیت کی Dmperطرزکی ان جدید گاڑیوں کواستعمال ہی نہیں کیاگیا،جسکے نتیجے میںاننت ناگ ،سوپور اورکنزر سمیت کئی قصبہ جات میں پڑی یہ قیمتی گاڑیاں سڑگئی ہیں،اوران گاڑیوںکے ٹائر اوردوسرے پُرزے غائب کئے گئے ہیں ۔ان گاڑیوں کومتعلقہ میونسپل افسروں نے برئوے کارلانے کے بجائے کہیں ایسے کھڑاکردیاکہ اب ان گاڑیوںکے ٹائر اوردوسرا سامان غائب ہوچکاہے ۔لاکھوں روپے مالیت کی ان جدیدگاڑیوں کوبے کاررکھے جانے سے خزانہ عامرہ کولاکھوں روپے کانقصان پہنچا۔ذرائع کامزیدکہناتھاکہ کوڑے کرکٹ کوٹھکانے لگانے والی ان Composer-Vehcle نامی Dmperطرزکی جدید گاڑیوںکے پُرزے غائب کردئیے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی کوڑے کرکٹ اُٹھانے اورپھر کسی مخصوص جگہ لیجانے کیلئے مخصوص دوسری کئی چھوٹی گاڑیاں بھی کوڑے کی نذر ہوچکی ہیں ۔ذرائع نے انکشاف کیاکہ کپوارہ کے بغیر کسی بھی قصبہ میں متعلقہ میونسپل اداروںکے افسرComposer-Vehcle نامی Dmperطرزکی جدید گاڑی کااستعمال نہیں کرتے ہیں بلکہ انہوںنے اس جدید گاڑی کوسڑنے کیلئے چھوڑ رکھاہے ۔
46