ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

منشیات کی سمگلنگ میں اسمگلر خواتین کو ڈھال بنا رہے ہیں

   84 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط

ایک ماہ کے دوران تین خواتین سمیت 22افراد پولیس کے شکنجے میں

سرینگر/29نومبر/جموں میں منشیات فروشی عروج پر ہے جہاں پر ہیرین ، چرس اور گانجہ کافی حد تک ایک تو استعمال کیا جارہا ہے دوسرا اس کی تسکری جاری ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں شہر میں ہیروئن اور چرس گانجہ بہار سے سمگل کی جا رہی ہے۔ ایک ماہ میں تین خواتین سمیت 22 گرفتار، تریکوٹہ نگر میں سب سے زیادہ کیس ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی شروع کرلی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اسمگلر ریاست میں خواتین کو ڈھال بنا کر منشیات سپلائی کر رہے ہیں۔ رواں ماہ جموں شہر میں شاید ہی کوئی دن ہو گا جب منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج نہ ہوا ہو۔ شہر کے تریکوٹہ نگر میں زیادہ تر نشہ آور اشیاء پیش کی جارہی ہیں۔ یہاں تک کہ خواتین بھی اس کاروبار میں ملوث ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین خواتین کو بھی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ہیروئن کشمیر سے بہار اور چھتیس گڑھ بھیجی جا رہی ہے۔معلومات کے مطابق، 7 نومبر کو تریکوٹہ نگر میں ایک ملزم کو 170 گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ 10 نومبر کو چھتیس گڑھ کے تین لوگوں کو تریکوٹہ شہر میں ہی نو کلو گانجے کے ساتھ پکڑا گیا۔11 نومبر کو نیب آباد میں سمگلر کو 67 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔ 12 نومبر کو تریکوٹہ نگر نے ایک شخص کو نو گرام ہیروئن کے ساتھ پکڑا، 13 نومبر کو تریکوٹہ نگر نے ایک خاتون کو ایک کلو گانجے کے ساتھ پکڑا۔ 14 نومبر کو دگیانہ میں دو ملزمان 16 کلو بھکی سمیت پکڑے گئے۔ 15 نومبر کو ڈومانہ میں نوجوان 70 گرام ہیروئن سمیت پکڑا گیا۔ 17 نومبر کو نگروٹہ میں 380 کلو بھوکی کے ساتھ دو سمگلر، 19 نومبر کو چھنی میں ایک کو 16 گرام ہیروئن اور 21 نومبر کو جانی پور میں 32 گرام ہیروئن کے ساتھ پولیس نے گرفتار کیا۔ 22 نومبر کو تریکوٹہ نگر میں ایک کیلو چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ 22 نومبر کو ہی ستواری میں ہیروئن اور کوکین کے ساتھ ایک خاتون کو پکڑا گیا تھا۔24 نومبر کو جانی پور میں ایک شخص ہیروئن کے ساتھ پکڑا گیا اور 27 نومبر کو بہار کا ایک نوجوان تریکوٹہ نگر میں پکڑا گیا۔ صرف تریکوٹہ نگر پولیس اسٹیشن میں ہی گزشتہ 30 دنوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے چھ معاملے درج کیے گئے ہیں، جب کہ شہر بھر میں 15 سے زیادہ ایف آئی آر میں بہار، چھتیس گڑھ اور کشمیر کے 22 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان علاقوں میں سب سے زیادہ نشہ آور اشیاء پیش کی جا رہی ہیں۔معلومات کے مطابق بہار، اڈیشہ، بنگال، چھتیس گڑھ کے اسمگلر بہار اور بنگال سے چرس اور گانجہ لا کر جموں میں فروخت کر رہے ہیں۔ یہ اسمگلر شہر کے قاسم نگر، راجیو نگر، تریکوٹہ نگر، باغ بہو علاقے میں سب سے زیادہ سرگرم ہیں۔ یہاں تک کہ شہر کے راجیو نگر اور قاسم نگر کی کچھ خواتین بھی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ پولیس کئی بار ان علاقوں سے خواتین ملزمان کو منشیات کے ساتھ پکڑ چکی ہے۔منشیات کی سمگلنگ میں ملوث کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خواہ وہ عورت ہو یا کوئی اور۔ منشیات کے حوالے سے پولیس کی چوکسی کی وجہ سے اب تک بہت سے لوگ پکڑے جا رہے ہیں اور نشہ آور اشیاء برآمد ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.