جب عام کشمیر ی بنا کسی خوف کے گھر سے نکل جائے تب ریاستی درجہ بحال ہوگا 54

جب عام کشمیر ی بنا کسی خوف کے گھر سے نکل جائے تب ریاستی درجہ بحال ہوگا

حد بندی عمل ختم کرنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں انتخابات ہونگے / اشوک کول
سرینگر/29نومبر/بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری جموں کشمیراشوک کول نے کہا کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ تب ہی بحال کیا جائے گا جب یہ لگا کہ عام کشمیری بنا کسی ڈر و خوف کے گھر سے باہر نکل رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حد بندی عمل ختم ہوتے ہیں جموں کشمیر میں انتخابات کرائے جائیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق بانڈی پورہ میںایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں کشمیر سیکرٹری اشوک کول نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات معمول پر لوٹ آنے اور شہری ہلاکتوں کا سلسلہ بند ہونے کے ساتھ ہی ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا اور ہم بھی اسے وعدے پر کار بند ہے ۔ حد بندی عمل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حد بندی عمل مارچ2020سے پہلے ہی ختم ہو گی جس کے بعد کمیشن رپورٹ پیش کریں گا ۔ انہوں نے کہا کہ حد بند ی عمل ختم ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے ۔ اشوک کول نے شہری ہلاکتوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ وادی کشمیر میں چن کر شہری ہلاکتیں ہو رہی ہے جن میںکچھ بی جے پی لیڈران بھی شامل ہے اور ایسے کچھ افراد ہے جو دوسرے مذہب سے وابستہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات اور کارورائیوں کو آگے نہیںہونے دیا جائے گا اور جو بھی ان کارروائیوں میںملوث پایا جائے گا ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں