غیر ریاستی شہری پستول اور میگزین سمیت گرفتار 54

غیر ریاستی شہری پستول اور میگزین سمیت گرفتار

بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز کی خصوصی کارروائی
سرینگر/29نومبر/جنوبی اقصبہ بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران غیر ریاستی شہری کو پستول سمیت گرفتار کر لیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق گوری ون چوک بجبہاڑہ میں سوموار کو پولیس نے ایک غیر ریاستی شہری جس کی شناخت پرویز سلمانی ولد شمیم سلمانی ساکنہ فرید پور بجنور کے بطور ہوئی کو گرفتار کر لیا جبکہ تلاشی کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے پولیس نے ایک پستول اور میگزین بر آمد کر لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ریاستی شہری سے نائی کے دکان پر پستول اور میگزین بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں