55

مدھیہ پردیش میں جموں کشمیر کی ریل آگ کے شعلوں کی نذر

سرینگر/27نومبر/جموں کشمیر سے چھتیس گڑھ کی طرف جارہی ایک ریل (اودھمپور درگ ایکسپریس) مدھیہ پردیش کے نزدیک ایس سٹیشن پر پہنچتے ہی اس میں سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا ریل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد ریلوے پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی موقعے پر پہنچے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر سے چلنے والی اودھمپور درگ ایکسپریس (ریل) میںمدھیہ پردیش کے ایک سٹیشن کے قریب بھانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کے متعدد ڈبے جل گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آناً فاناًکئی بھوگیاں خاکستر ہوئیں ۔ اطلاعات کے مطابق ادھم پور درگ ایکسپریس 20848 جموں و کشمیر کے ادھم پور سے چھتیس گڑھ کے درگ جا رہی تھی۔ مدھیہ پردیش میںیہ آگ کا واقعہ مورینا کے ہیتم پور ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کے روانہ ہونے کے بعد پیش آیا۔آگ سے متاثر ہونے والی کوچیں جلد ہی دیگر کوچوں سے الگ ہوگئیں۔ مورینا اور دھول پور اضلاع سے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق، نارتھ سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ڈاکٹر شیوم شرما نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔انہوںںے کہاکہ ریلوے پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے فوری طور پر آگ پر قابوپانے کی کارروائی شروع کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں