کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر میں پاکستانی غبارہ برآمد 50

کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر میں پاکستانی غبارہ برآمد

سرینگر/26نومبر/بین الاقوامی سرحد سے متصل ایک گاؤں میں پاکستانی غبارہ ملنے پر سنسنی پھیل گئی۔ لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے غبارے کو قبضے میں لے لیا ہے۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) سے متصل گاؤں بھگوانہ چک میں صبح پی آئی اے کو ہوائی جہاز نما غبارہ لکھا ہوا ملنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں میں ہلچل مچ گئی۔ لوگوں کی اطلاع کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔مقامی رہائشی کشور کمار صبح 10 بجے گھر کے قریب کھیتوں میں گیا جہاں اس نے جہاز کی شکل کا غبارہ دیکھا۔ انگریزی اور اردو میں پی آئی اے لکھنے کے علاوہ اس کے ایک حصے پر پاکستانی پرچم (آدھا چاند اور ستارہ) کا نشان بھی تھا۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ غبارہ پاکستان سے آیا ہے۔معلومات کے مطابق پاکستان میں سرکاری جہازوں پر پی آئی اے لکھا ہوتا ہے۔ جس کا مطلب ہے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز۔ ہیرا نگر پولیس نے اس غبارے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں