ایس ایس ایم کالج میں تین روزہ اوپن ٹائی کانڈو چمپئن شپ کا آغاز 68

ایس ایس ایم کالج میں تین روزہ اوپن ٹائی کانڈو چمپئن شپ کا آغاز

کھیل مقابلوں کا انعقاد نوجوان , کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرانا اور ان کو منشیات سے دور رکھنا / نگہت بشیر

شبروز ملک

الجواد اسپورٹس اکیڈمی جموں وکشمیر کی جانب سے پری پاس پورہ پورہ پٹن کے ایس ایس ایم کالج میں تین روزہ اوپن ٹائی کانڈو چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ اس چمپئن شپ میں وادی بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب پر میونسپل کمیٹی بارہمولہ کے چیئرمین توصیف رینہ نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی۔ جموں وکشمیر پولیس کے افسران اور ایس ایس ایم کالج کے عہدہ دار بھی اس موقع پر موجود رہے۔ افتتاحی تقریب پر منعقد ہوئے مقابلوں میں مختلف ٹیموں نے اچھی کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بچوں میں چمپئین شپ کے انعقاد پر کافی خوشی پائی جارہی ہے۔ا س موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی خاتون کھلاڑی نگہت بشیر نے کہا کہ ان کھیل مقابلوں کا انعقاد نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے اور اس سے ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو نکھانے میںمدد ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کھیل مقابلوں سے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے میںمدد ملے گی ۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھیل کود کی سرگرمیوں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں