پٹن پرائمیر لیگ کا دوسرے مرحلہ اختتام ، فائنل مقابلے میں پٹن پینتھرس ٹیم کی جیت 70

پٹن پرائمیر لیگ کا دوسرے مرحلہ اختتام ، فائنل مقابلے میں پٹن پینتھرس ٹیم کی جیت

کھیل کے میدان میں بہترین کوریج کیلئے صحافی شبروز ملک کو اعزاز سے نواز ا گیا

پٹن پرائمیر لیگ کے دوسرے مرحلے کا اتوار کے روز فائنل مقابلہ کھیلا گیا جس میں پٹن پینتھرس کی ٹیم نے جیت درج کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ پٹن پینتھرس اور پٹن ویریرس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس دوران پٹن ویریرس نے 168رنز اسکو ر کئے جس کے جواب میں پٹن پینتھرس کی ٹیم نے با آسانی مقررہ ہداف حاصل کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ۔ ۔ اس ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ میں فیضان بٹ کو مین آف دی میچ دیاگیا اور مین آف دی سیریز محسن صوفی کو دیاگیا۔ اختتامی تقریب پر میونسپل کمیٹی پٹن کے چیئرمین پرتھی پال سنگھ اوبرابطور مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا۔پٹن میں یہ ٹورنامنٹ مقامی سطح پر عربیئن پیزا اور برگر کی جانب سے یہ ٹورنامنٹ منعقد کیاگیا۔جس کا مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور کھیل کے میدان میں نوجوانوں کے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کیاجارہاہے۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب پر بہترین کوریج پر ٹی وی نائن کے صحافی شبروز ملک کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔صحافت کے میدان میں شبروز ملک کے کام کو کافی سراہا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں