صورتحال کافی بدل چکی ہےوادی کشمیر کا نوجوان اب تعلیم ، ترقی اور بہتر معیشت کی فکر میں لگا ہواہے 44

موجودہ موسم دراندازی کیلئے موضون ، کسی بھی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے تیار / ڈی جی بی ایس ایف

سرینگر/15نومبر/ موجودہ موسم کو لائن آف کنٹرول پر دراندازی کیلئے موزون قرار یتے ہوئے ڈی جی بی ایس ایف نے کہا کہ سرحدی حفاظتی فورسز اور دیگر حفاظتی ایجنسیاں کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہے اور کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے اہل ہیں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پٹنہ میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل پکنج کمار سنگھ نے کہا کہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر قابو میں اور بہتر ہے تاہم خفیہ اطلاعات ہے کہ سرحدوں پر دراندازی کی کوششیں بڑھ جائیں گی کیوںکہ پہاڑی علاقوں میں اس وقت جو موسمی صورتحال ہے وہ دراندازی کیلئے موزون ہے تاہم بی ایس ایف اوردیگر سیکورٹی ایجنسیاں دراندازی کی کسی بھی حرکت کوناکام بنانے کے اہل ہیں اور اس طرح کی کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم اس بات کے وعدہ بند ہے کہ سرحدوں پر کسی طرح کی دراندازی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ بی ایس ایف کے ڈی جی نے کہا کہ اس وقت اگرچہ سرحدوں پر امن ہے تاہم ہمارے جوان متحرک ہے اور کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بہاردی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کو بگاڑنے اور جنگجوئوں کی جانب سے امن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کا خطرہ رہتا ہے تاہم ہم کسی بھی طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام طرح کے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور پولیس و دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین اس سلسلے میں بہتر تال میل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں