سرینگر/ 12 نومبر/رانچی دہرا دون میں دو کشمیری تاجروں کو جئے شری رام پاکستان مردہ باد کانعرہ دینے پرمجبور کرتے ہوئے زد کوب کیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تاجروں کوزدکوب کرنے والے دو افرادکی نشاندہی ہوگئی جن کے خلاف کیس درج کیاگیااور جلدہی انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجائیگا ۔ادھرتاجروں کے مطابق انتہاء پسند ہندوں نے کئی اورشال پھیری کرنے والوں کوتشددکانشانہ بناکر لہولہان کردیا جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔اے پی آ ئی کے مطابق دہرا دون رانچی میں انتہاء پسند ہندؤں نے 35سالہ شبیر احمدبٹ اور 36سالہ بلال احمدوانی ساکنان پہلگام اننت ناگ نامی دو تاجروں کو اس وقت زدکوب کیاجب وہ علاقے میں کشمیری مصنوعات فروخت کررہے تھے اور سخت گیرموقف کرنے والے ہندوں کے گروہ نے انہیں جئے شری رام اور پاکستان مردہ باد کانعرہ دینے پرمجبور کرتے ہوئے لوہے کے راڈوں ڈھندوں سے زدکوب کرکے لہولہان کردیا۔مزکورہ کشمیر ی تاجروں نے دہرا دون پولیس اسٹیشن میں اس حوالے سے رپورٹ درج کی۔ ایس ایچ او رانچی پولیس اسٹیشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ جئے شری رام اور پاکستان مردہ باد نعرہ دینے پرمجبور کرنے اور کشمیریوں کوزدکوب کرنے والے دو افراد راج کشوراور اسکے ساتھی کی نشاندہی ہوگئی ہے جن کے خلاف باضابطہ طور پرایف آئی آر درج کیاگیاہے ۔ادھرلہولہان ہونے والے کشمیری تاجروں نے اس بات کاانکشاف کیاکہ دہرا دون رانچی میں موجود کشمیریوں کوبار بارحراساں کیاجارہاے اور انہیں اسطرح کے نعرے دینے پرمجبور کرنے کے ساتھ ساتھ زدکوب کیاجارہاہے پچھلے کئی دنوں سے سخت گیرموقف رکھنے والے ہندوں نے کشمیری نوجوان کولہولہان کردیاجنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا ۔مزکورہ تاجروں کے مطابق وہ اپنے آپ کوغیرمحفوظ تصور کررہے ہیں حالانکہ پولیس نے انہیں یقین دلایا کہ انہیں ہرطرح کاتحفظ فراہم کیاجائیگا ۔
