بارہمولہ بانہال ریل سروس دوسرے دن بھی معطل 56

رشوت خوری :سابق کپوارہ اے آر ٹی او دو وہیکل انسپیکٹروں سمیت تین معطل مزیدکئی ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن بیوروں متحرک

سرینگر/ 12 نومبر/بے ضابطگیوں بد عنوانیوں رشو ت خوری میں ملوث سرکاری افسر اور ان کے ماتحت عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کاعندیہ دیتے ہوئے سابق کپوارہ کے اے آرٹی اواوردووہیکل انسپیکٹروں کی معطلی کے احکامات صادر ہونے کے ساتھ ہی انہیں نوکری سے با ضابطہ طور پرمعطل کر کے مزیدتحقیقات شروع کردی گئی ۔ادھر اینٹی کرپشن بیوروں نے عندیہ دیاکہ امورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کئے کئی سٹور کیپروں کی جانب سے اے اے وائی راشن کارڈوں کے تحت چور دروازے سے غذائی اجناس فراہم کرنے والے ان ملازمین کے خلاف جلدہی باضابطہ طور پرکارروائی عمل میں لائی جن کے خلاف پہلے ہی کیس درج کئے گئے ہیں ۔اے پی آ ئی کے مطابق ڈویژنل کمشنرکشمیر اور کمشنرسیکریٹری ٹرانسپورٹ موٹر وہیکل ایکٹ کے دفتر سے ایک بیان جاری کیاگیاجس میں اے آر ٹی او کپوارہ مختاراحمدصوفی وہیکل انسپیکٹر عبدالحمید بٹ اور خرشید احمد کے خلاف معطلی کے احکامات صادرکر دیئے گئے اور محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمہ کو مزیدتحقیقات شروع کرنے کے لئے راہ ہموار کی گئی ہے۔ کمشنرسیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اس بات کاصاف عندیہ دیاکہ بے ضابطگیوں میں جوکوئی ملازم ملوث ہوگااسکے خلاف سخت نوعیت کی کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا۔ واضح رہے کہ اے آر ٹی اوکپوارہ کے خلاف اینٹی کرپشن بیوروں نے ستمبر کے مہینے میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ریکارڈضبط کرتے ہوئے فٹنس دستاویزات لائسنیں لرنگ لائسنیں اور دوسرے دستاویزات اپنی تحویل میں لینے کے ساتھ ساتھ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 15لاکھ روپے نقد ضبط کئے گئے ۔ادھر اینٹی کرپشن بیوروں نے اس بات کاعندیہ دیاکہ شمالی کشمیرکے سوپوربارہمولہ میں اے اے وا ئی پانچ سوراشن کارڈوں کے تحت فوڈکارپوریشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی غذائی اجناس کوچور دروازے سے فروخت کرنے والے سٹور کیپروں اور دوسرے ملازمین کے سخت نوعیت کی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے اور اس سلسلے میں آنے والے دنوں کے دوران باضابطہ طور پراقدامات اٹھائے جائینگے ۔واضح رہے کہ چور دروازے سے غذائی اجناس فروخت کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن بیوروں نے ملازمین کے خلاف کیس درج کیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں