61

لیپاویلی میں پاکستانی زیر انتظام لیپاویلی میں چینی لبریشن آرمی کاانکشاف

صورتحال پرکڑی نظر تفصیلات جمع کی جارہی ہے خاموش بن کرنہیں رہیں گے /بھارت

سرینگر/ 11 نومبر/ اس بات کا انکشاف ہواہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیرکے لیپا وادی میں چینی لبریشن آرمی کے جوان ماڈن ولیج کاقیام عمل میںلانے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں چینی لبریشن آرمی کی پاکستان زیرانتظام کشمیر میں موجودگی پربھارت نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیرکے حدود میں چینی لبریشن آرمی کی موجودگی ناقابل برداشت ہے اور اسپرخاموش تماشائی بن کرنہیں رہ سکتاہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق خفیہ اداروں نے اس بات کا انکشاف کیاہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیرکی لیپاویلی میں ماڈن ولیج کے لئے بنیادی ڈھانچہ تعمیرکرنے کے خاطر لبریشن آرمی کے جوانوں کوتعینات کیاگیاہیں ایک ماہ پہلے پچاس کے قریب چینی لبریشن آرمی کے جوانوں کوپانچ گروپوں میں دیکھاگیاہے جو پاکستانی زیرانتظام کشمیرمیں پاکستانی رینجرس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خفیہ اداروں کے مطابق چین خفیہ منصوبے پرعمل در آمد شروع کیاہے اور اس مقصد کے لئے چینی لبریشن آرمی کے جوانوں کی باضابطہ طور پرپاکستانی زیرانتظام کشمیرمیں تعینات کئے ہیں ۔چینی وزارت خارجہ نے لیپاویلی میں لبریشن آرمی کے جوانوں کی موجودگی کے دعوے کومستردکر تے ہوئے کہا کہ ایساکوئی واقع رونماء نہیں ہوا ہے اورنہ ہی چین کسی ملک کے معاملے میں مداخلت کاروا دار رہاہے۔ ادھر بھارت نے پاکستانی زیرانتظام کشمیرلیپاوادی میں چینی لبریشن آرمی کی موجودگی کوناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہے تفصیلات حاصل کی جارہی ہے اوربھارت اس سلسلے میں خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی وزارت دفاع کے ہیڈکواٹر نے اس بات کاانکشاف کیاتھا کہ اروناچل پردیش میں چینی لبریشن آرمی نے بھارت کے چارکلومیٹر کے حدود میں اندر گھس کر ایک سو کے قریب رہائشی مکان اور چینی لبریشن آرمی کے لئے بارکیں تعمیرکی ہیں ،جبکہ مشرقی لداخ میں بھارت چین کے درمیاں کشیدگی اور تناؤکاماحول ابھی بھی برقرارہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں