علاقہ میں جنگجوئوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدیدگولی باری جاری
کولگام ،سری نگر:۱۱، نومبر:: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چانسر چولگام علاقے میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوگیا۔علاقہ میں مزیدجنگجوموجودہونے کے باعث آپریشن جاری ہے اوریہاں مقامی لوگوںکے بقول طرفینکے درمیان شدیدگولی باری جاری ہے جبکہ کچھ دھماکوںکی آوازیں بھی سنی گئیں۔ پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔ادھرشہرسری نگرمیں اضافی سیکورٹی چوکسی کے بیچ سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز سیول لائنزکے مضافاتی علاقہ سرائے بالا اور اس کے ملحقہ علاقوں وبازاروں میں اچانک تلاشی آپریشن شروع کرکے لوگوں کی جامہ تلاشی و شناختی کارڈ چیک کئے۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ 2 جنگجوئوںکی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایس ائوجی،فورسزاورفوج نے جمعرات کودوپہرکے وقت چانسر چولگام کولگام کومحاصرے میں لیکر جنگجومخالف آپریشن شروع کیا۔پولیس ترجمان نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ چولگام کولگام علاقے میں ملی ٹینٹوں اور حفاظتی عملے کے درمیان جاری جھڑپ میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا،جس کی نعش کوجائے جھڑپ سے معہ ہتھیارکے برآمدکیاگیا اوراب اسکی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے‘۔کشمیر زون پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کی تمام راہیں مسدود کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسزاہلکاروںنے جب ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا تو محصورجنگجوئوں اورفورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا،اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک ایک جنگجو کے مارے جانے کی اطلاع موصول ہوئی، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ علاقے میں جنگجومخالف آپریشن جاری رکھاگیاہے کیونکہ یہاں مزیدایک جنگجو کے موجودہونے کی اطلاع ہے۔علاقہ میں مزیدجنگجوموجودہونے کے باعث آپریشن جاری ہے اوریہاں مقامی لوگوںکے بقول طرفینکے درمیان شدیدگولی باری جاری ہے جبکہ کچھ دھماکوںکی آوازیں بھی سنی گئیں۔اسے پہلے جمعرات کوشہرسری نگرمیں اضافی سیکورٹی چوکسی کے بیچ سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز سیول لائنزکے مضافاتی علاقہ سرائے بالا اور اس کے ملحقہ علاقوں وبازاروں میں اچانک تلاشی آپریشن شروع کرکے لوگوں کی جامہ تلاشی و شناختی کارڈ چیک کئے۔لوگوںنے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے جمعرات کو سرائے بالا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مشترکہ تلاشی کارروائی عمل میں لائی ،جس دوران پولیس و فورسز اہلکاروںنے لوگوں کو ایک ہی قطار میں کھڑا کرکے ان کے شناختی کارڈ چیک ک ئے اور ان کی جامہ تلاشی بھی لی گئی ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ لوگوں سے پوچھ تاچھ بھی کرنے کیساتھ ساتھ یہاںسے گزرنے والی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی اوران میں سوار افرادکے شناختی کارڈبھی دیکھے گئے۔لوگوںنے بتایا کہ سرائے بالا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دکانداروں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی اور خاص طور پر ان سے سیلز مینوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔غورطلب ہے کہ حالیہ شہری ہلاکتوں جن میں ایک سیلز مین کی ہلاکت بھی شامل ہے، کے پیش نظر سری نگر کے قرب و جوار میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر وزارت امور داخلہ نے جموں وکشمیر میں سی آر پی ایف کی متعدد اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔