ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

خدمت سینٹر میں کام کرنے والے شخص سے

   95 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اڑالینے والے گروہ کاپردہ فاش /پولیس

سرینگر/ 06 نومبر/وسطی ضلع بڈگام میں پولیس نے خدمت سینٹر میں کام کرنے والے دو افراد کونقلی بندوق دکھاکرلوٹنے والے لٹیروں ے گروہ کو تین ماہ کے بعدبے نقاب کرکے تین افرادکودبوچ کرسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیااور تحقیقات شروع کردی مزیدگرفتاریاں متوقع۔اے پی آ ئی کے مطابق23اگست 2021کو پولیس اسٹیشن بیرواہ میں توسیف احمدبٹ ولدعبدالاحد ساکنہ راوتھ پوہ خاک نے تحریری شکایت کی کہ 22اگست 2021سورج ڈھلنے کے بعدوہ خدمت سینٹربند کرکے وہ اپنی گھرکو جارہاتھااور ان کے ساتھ ساقب احمدڈاربھی تھے گھرپہنچنے کے لئے انہیں سکھ ناگ نالاں پارکرناتھاکہ اس دوران کچھ نقاب پوش نمودارہوئے جن کے پاس ہتھیار تھے اور انہوںنے ان سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چھین لئے ۔پولیس نے شکایت درج کی اور نامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 121/2021پولیس اسٹیشن بیرواہ میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی جسکے دوران پولیس نے فیروز احمدوانی ولدعبدالاحدساکنہ پنزگام کھاک کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس سے پوچھ تاچھ شروع کی جس کے دوران مزکورہ شخص نے اس بات کااعتراف کیاکہ خدمت سینٹر میں کام کرنے والے شخص کوانہوںنے لوٹ لیااور اس کارروائی کے دوران ا ن کے ساتھ آصف احمدآہنگر ولدعبدالغنی ساکنہ بنزگام اور بلال احمدملک ولدعلی محمد ساکنہ پانزتھ گام بھی تھے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کواس بات کی بھی جانکاری ملی کہ لٹیرے نقلی بندوق دکھاکر لوگوں کولوٹ رہے تھے اور خدمت سینٹر میں کام کرنے والے شخص کوانہوںنے نقلی بندوق دکھاکر لوٹ لیاتھا ۔پولیس نے مزکورہ تینوں افرادکی گرفتاری عمل میں لائی اور ان کے قبضے سے لوٹے گئے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے میں سے 33ہزار کپڑے اور نقاب بر آمد کئے پوچھ تاچھ کے دوران لٹیروں نے اس بات کااعتراف کیاکہ نقلی اے کے 47 عبدالمومن شاہ نے انہیں بناکر دیاتھا پولیس نے مزکورہ ترکھان کی گرفتاری عمل میں لائی اور پوچھ تاچھ شروع کی ۔پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ تین ماہ پہلے خدمت سینٹر میںکام کرنے والے شخص کولوٹ لیاتھا تین افراد گرفتار مزیدگرفتاریوں کوخارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.