ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

سرینگر سے شار جہ کے لئے پرواز:پاکستان کومنوانے کی کوششیں جاری

   101 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

سرینگر سے شار جہ کے لئے پرواز:پاکستان کومنوانے کی کوششیں جاری

سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میدان میں کود پڑے پاکستان جلدہی فیصلہ لے گا /سفارتی ذررائع

سرینگر/ 06 نومبر/سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے شارجہ کے لئے براہ راست پروازوںکویقینی بنانے کے لئے پاکستان کواپنی فضائی حدود استعمال کرنے کے لئے پاکستان کومنانے کے لئے کئی خلیجی ممالک میدان میں کودپڑے ہیں اور امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ پاکستان جلدہی شارجہ کے لئے پرواز کواپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پرغورکریگا ۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کوانسانی بنیادوں پرشارجہ کے لئے پروازوں کواپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کے سلسلے میں یاداشت پیش کرنے اور پاکستان کی جانب سے مسلسل خاموشی یاانکار کے بعد سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے شارجہ کے لئے پاکستان کواپنی فضائی حدود استعمال کرنے کے لئے منوانے کی خاطر کئی خلیجی ممالک درپردہ پاکستان کے ساتھ مسلسل بات چیت کررہے ہیں ۔باخبرسفارتی ذررائع نے اس بات کااشارہ کیاکہ سعودی عرب کے شہزادہ کے علاوہ کئی اورخلیجی ممالک پاکستان کومنوانے کے سلسلے میں درپردہ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اورپاکستان کوفضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کے ضمن میں مسلسل اسرارکررہے ہیں ۔ذررائع کے مطابق اگرچہ پاکستانی وزارت خارجہ نے ابھی تک فضائی حدوداستعمال کرنے کی کوئی فیصلہ نہیں لیاہے تاہم پاکستانی ائرٹریفک سسٹم نے بھارت کی وزارت خارجہ کوباضابطہ طور پراس بات سے آگاہ کیاکہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کراپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتاہے تاہم ذررائع کے مطابق پاکستان جلدہی اپنے فیصلے پرنظرثانی کرسکتاہے اوراس ضمن میں بہت جلد فیصلہ بھی لے سکتاہے اور اس سلسلے میں خلیجی ممالک کوپاکستان فی الحال ناراض کرنے کے موڑ میں نہیں ہے ۔ذررائع کے مطابق سعودی عرب پاکستان کی معاشی حالت کوپھرسے ڈگرپرلانے اور پاکستان کواپنی ضروریات پوراکرنے کے لئے مالی امدادفراہم کرنے پرمزیدغور کررہاہے جبکہ کئی اور خلیجی ممالک بھی پاکستان کی امداد کے سلسلے میں سنجیدگی کارویہ اختیارکرناچاہتاہے تاکہ مشکل حالات میں پاکستان کومعاشی اور اقتصادی بدحالی کامزیدسامناکرنا پڑے ۔ادھرپاکستان کے ایک سابق سفارتکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پرایک امریکن نیوز چینل سے گفتگوکے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ درپردہ بات چیت کاسلسلہ جاری ہے اورامکان یہی ہے کہ دیریاسویر پاکستان کو فضائی حدود استعمال بھارت کودینے پررضامندہونا پڑیگا۔سابق سفارتکار نے کہاکہ دنیاکے حالا ت تیزی کے ساتھ بدل رہی ہیں اور درپردہ دونوں ممالک پردباؤ بڑھ رہاہے کہ وہ اپنے اختلافات کوکسی بھی صورت میںکم کرکے خطے میں کشیدگی اورتناؤ کے ماحول کو کم کرنے میں اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.