59

کسان کے بیٹے نے کیاپلوامہ کا نام روشن

نیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی علاقے میں خوشی کی لہر

پلوامہ/تنہا ایاز/ حال ہی میں نیٹNEET کے امتحان کے نتائج منظر عام پر آئے جس میں وادی کشمیر کے طالب علموں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ضلع پلوامہ کے لوسونی علاقے سے تعلق رکھنے والے شادب نزیر نے نیٹ امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے 685 نمبرات حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ضلع پلوامہ کا نام بھی روشن کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کا نام ایک مرتبہ پھر اس وقت روشن ہوا جب نیٹ امتحان میں کئی طالب علموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان ہی میں پلوامہ کے لوسونی علاقے سے تعلق رکھنے والے شاداب نزیر بھی شامل ہے جس نے نیٹ امتحان میں 685 نمبرات حاصل کر کے اپنے والدین اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔ نیٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے شادب نزیر نے ہمارے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا آکاش انسٹی ٹیوٹ نے کافی مدد کی۔ 2019 میں جب یہاں انٹرنیٹ بند ہوا تو آکاش نے ہمیں کشمیر سے ہماچل شفٹ کیا جس کی وجہ سے تعلیم جاری رکھ پائے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2020 اور 21 میں کووڈ لاک ڈاو?ن کا سامنا رہا لیکن میں نے آن لائن تعلیم حاصل کی۔شادب نزیر نے مزید کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ گھر کے ہر کام کاج میں ہاتھ بٹاتا ہوں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے سر باندھا۔ شادب کے والد نزیر احمد تیلی جو پیشہ سے کسان ہے نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی اس کامیابی پر بے حد خوش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا پڑھائی کے ساتھ گھر کا ہر کام کرتا ہے۔اس دوران مزکورہ طالب علم کی کامیابی پر مقامی آبادی، اساتذہ اور والدین نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس دوران جموں کشمیر سول سوسائٹی کے چیرمین محمد الطاف جڈورہ نے مزکورہ طالب علم کو مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں