حضرت سید میرک شاہ صاحب ؒکاشانی کے عرس پر ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد 58

طاقت کے بلبوتے پر لوگوں کو ڈرایاتو جاسکتاہے

طاقت ٹوٹ جائیگا آتش فشاں پھٹ جائیگا /ڈاکٹرفاروق عبداللہ

سرینگر/ 05 نومبر/ جموںوکشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویش نا ک اور نازک قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر اورجموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ نے وزیر داخلہ کے دورہ وادی بھر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ آ ئے پولیس و فورسز سے ملے نہ ہی شہرخاص گئے اور نہ ہی عام لوگوں سے ان کے مشکلات کے بارے میںپوچھاکہ وہ کن حالات سے گزر کرزندگی گزاررہے ہیں ۔ڈھنڈے اور زبردستی کی بنیاد پرحالات کوبہتر نہیں بنایا جاسکتا ۔اے پی آئی کے مطابق جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ موجودہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے مرکز ی وزیرداخلہ کے دورہ جموںوکشمیر پرسوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ ضرور وارد کشمیر ہوئے نہ ڈاون ٹاون سرینگر گئے اورنہ ہی لوگوں سے ملے تاکہ ان کے دل کی بات سنتے کہ وہ کن حالات میں رہ کر زندگی گزاررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عوام کے دلوں کی بات وزیرداخلہ سنتے تو اس سے اس بات کا احساس ہوتا کہ لوگوں پرکیاگزر رہی ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ طاقت کے بل بوتے پرلوگوںکوڈرایاجاسکتاہے لیکن ایک دن یہ طاقت ٹوٹ جائیگا آتش فشاں پھٹ جائیگا اور اپنے ساتھ تباہی بھی لے کرآئیگا ۔سابق وزیراعلیٰ نے مرکزی حکومت کی نیت پرشک کرتے ہوئے کہاکہ پہلے سٹیٹ ہڈ بحال کرنے کایقین دلایاجاتاتھااور پھراسمبلی الیکشن کرانے اور آج پہلے الیکشن ہونگے پھرسٹیٹ ہڈ بحال کرنے میں سوچا جاسکتاہے دال میںکچھ کالاہے۔ ڈیڈوڈکے نام پرسرکاری ملازمین کے برطرفی پرناراضگی ظاہرکرتے ہوئے موجودہ ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ دلی اور دلوں کی دوری کومٹانے کے وزیراعظم کے دعوے کہاپرہیںکیا اسطرح لوگوں میں اعتمادبحال ہوگا اگر کسی کے خلاف کیس ہے اس سے اپنی صفائی کاموقع فراہم کیاجاناچاہئے اور مرکزی حکومت جوکچھ کررہی ہے اس سے لوگوں میں تزبزب غیریقینیت اور اضطراب بڑھ رہاہے جوکسی بھی لحاظ سے بہترحالات کی عکاسی نہیںکرتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں