ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

سری نگرسے شارجہ تک براہ راست پروازوں کامعاملہ اٹک گیا

   105 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

سرینگر سے شار جہ کے لئے پرواز:پاکستان کومنوانے کی کوششیں جاری

پاکستان اپنی فضائی حدودکے استعمال کیلئے آمادہ نہیں
سری نگر:۵، نومبر//پاکستان نے کہا ہے کہ اس نے ایک ہندوستانی ایئر لائن کو کشمیر سے متحدہ عرب امارات تک پروازیں چلانے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ہندوستان میں حکام کے مطابق، پاکستان نے منگل کو گو فرسٹ کی سری نگر،شارجہ پرواز کو، جو پہلے ’گوائیر ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے، کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، اور اسے لمبا راستہ اختیار کرنے اور متحدہ عرب امارات میں اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے گجرات کے اوپر سے پرواز کرنے پر مجبور کیا۔گزشتہ روزاسلام آبادمیں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے ان (سرینگر،شارجہ) پروازوں کی اجازت دیتے وقت پاکستانی دفتر خارجہ کو آن بورڈ لیا تھا اور یہ اجازت کب منسوخ کی گئی تھی۔اس پرترجمان موصوف نے کہاکہ ایسی پروازوں کیلئے اوئور فلائٹ کی اجازت سے انکار کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے پاس تکنیکی تفصیلات ہوں گی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس مسئلے کے مختلف پہلو ہیں اور متعلقہ حکام اس سے پوری طرح گرفت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیرایک طویل عرصے سے تنازعہ کے طور پر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر اس کی قرارداد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حتمی فیصلہ تک زیر التواء ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے کشمیر کے دورے کے دوران 500 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے کا اعلان کرنے کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمدنے کہا کہ بقول موصوف کے مبینہ سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔جب ان سے کشمیر میں بنیادی ڈھونچے اور دیگر منصوبوں میں متحدہ عرب امارات کی منصوبہ بند سرمایہ کاری کے بارے میں پوچھا گیا تو ترجمان موصوف نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں کو حساس بنانے اور ان کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.