ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

کشمیر میں بھاری برفباری کی نہیں کوئی پیش گوئی

   93 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

کشمیر میں بھاری برفباری کی نہیں کوئی پیش گوئی

آج سے موسم بہتر،شبانہ درجہ حرارت میں2 سے 3 ڈگری تک کمی کاامکان

سری نگر:۵، نومبر: جے کے این ایس : محکمہ موسمیات کشمیر کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے جمعہ کو کہا کہ کسی بھاری برفباری کی کوئی پیش قیاسی نہیں ہے کیونکہ اتوار سے موسم میں بہتری آئے گی۔ سونم لوٹس نے پیش گوئی کی کہ6 سے 20 نومبر تک موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کے علاقائی دفتر کے سربراہ اورماہرموسمیات نے کہا کہ پیش گوئی کے مطابق، کشمیروادی میں جمعرات کورات دیر گئے سے ہلکی سے اعتدال پسند برفباری اور بارش ہوئی اور شمالی کشمیر کے کچھ حصوں اور لداخ کے علاقے میں انتہائی مغرب میں صبح سے جاری رہی۔سونم لوٹس نے کہا کہ شمالی کشمیر میں خاص طور پر گریز اور مژھل سیکٹر نیز زوجیلا دراس محور (انتہائی مغربی لداخ) میں ہلکی اور درمیانی برف باری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو شام تک اس میں شدت آئے گی اور کشمیر کے بیشتر میدانی علاقوں میں بھی بارش ہوگی، جب کہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوگی۔تاہم،: محکمہ موسمیات کشمیر کے ڈائریکٹر نے کہاکہ کسی بڑی برفباری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے اور کل سے موسم بہتر ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ 6 سے 20 نومبر تک موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔سونم لوٹس نے یہ بھی کہا کہ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا تاہم آنے والے دنوں میں رات کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آئے گی۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.