پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط 67

پلوامہ اوراننت ناگ میں منشیات کے خلاف مہم تیز

پانچ منشیات فرو ش گرفتار ، بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی مادہ ضبط

سرینگر/05نومبر/منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئےپلوامہ اور اننت ناگ پولیس نے05 منشیات فرش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ سمیت نقدی رقم بھی برآمد کیا ۔سی این آئی کے مطابق ایک مخصوص اطلاع ملنے پر ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی کی ہدایت پر ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم نے پلوامہ کے پرچو علاقے میں ایک مخصوص مقام پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ٹیم نے عمران شیخ ولدعبدل احد شیخ ساکن علمدار کالونی پرچو پلوامہ کے قبضے سے ممنوعہ ادویات کی 13 بوتلیں برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پوچھ گچھ پر گرفتار منشیات فروش نے انکشاف کیا کہ اس کا ایک اور شخص سے گٹھ جوڑ ہے جو اسے ممنوعہ منشیات کی ایک اور کھیپ حوالے کرنے آرہا ہے۔اس اطلاع پر پولیس کی ایک ٹیم نے بوائز ڈگری کالج پلوامہ کے قریب قائم ایک چوکی پر ایک گرینڈ آئی-10 گاڑی کو روکا جس کو گوہر احمد نجار ولد فاروق احمد نجار ساکن پنگلینا چلا رہا تھا۔ چیکنگ پر اس کے قبضے سے کوڈین کی 11 بوتلیں، ممنوعہ ادویات کی 1700 نشیلی ٹیکے ں، نقد رقم 80,000/- روپے برآمد ہوئے۔ اسے گرفتارکر کے استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔مزید تفتیش کے دوران دو مزید منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت ایجاز احمدبٹ عرف مہدی ولد غلام حسن بٹ ساکن پنگلینہ اور جاوید احمد ڈار ولد بشیر ساکن ٹہاب پلوامہ کے طور پر ہیں۔اس مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 302/2021 کے تحت پولس اسٹیشن پلوامہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور کیس کی مکمل تفتیش کے لیے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ کی نگرانی میں ایک سیٹ تشکیل دی گئی ہے۔اس طرح سے ڈی او ُپولیس پوسٹ جنگلات منڈی کو منشیات سے مطالق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ڈونی پوا اننت ناگ علا قے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی۔ دوران تلاشی پولیس نے اس کے قبضے سے 5کلو گرام چرس پوڈر بر آمد کی۔ منشیات فروش کی شناخت عبدل مجید گنائی ولد محمدشعبان گنائی ساکن شیرپوربالا اننت ناگ کے طور پر ہے۔ اسے گرفتار کر کے پولیس متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر وہ زیر حراست رکھا گیا۔ تھانہ پولیس اننت ناگ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 473/ 2021 کومتعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کیکمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کوئی بھی معلومات لے کر آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہمارے مسلسل اقدامات سے کمیونٹی کے ارکان کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعت سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں