جموں کشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی / رویندر رینا
سرینگر/05نومبر/جموں کشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے بی جے پی صدر رویندر رینا نے کہا کہ حد بندی مکمل ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونگے ۔ اسی دوران پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کھبی بھی کشمیریوںکا حامی نہیںہو سکتا ہے۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں واقع شنکرا چاریہ مندر کے احاطے میں جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اتراکھنڈ میں 320 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اسکیموں کو برائے راست دیکھا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ سرینگر سے شارجہ کی فلائٹ اب بھی اڈان بھرے گی، بس راستہ تھوڑا لمبا ہوگا۔ پاکستان نے فضائی راستہ بند کر کے صاف کر دیا ہے کہ وہ کبھی جموں و کشمیر کے لوگوں کا سگا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر میں حد بندی عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی الیکشن ہونگے اور اس بات جموں کشمیر میں بی جے پی بھاری اکثریت سے جیت درج کرکے اپنے دم پر حکومت قائم کریگے ۔ رینا نے کہا کہ جموں کشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا ۔ رویندر رینا نے مودی کی تعریف کرنے کے بعد پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’سرینگر سے شارجہ کی فلائٹ اب بھی اڈان بھرے گی بس راستہ تھوڑا لمبا ہوگا۔ پاکستان نے فضائی راستہ بند کر کے صاف کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کا حامی نہیں ہو سکتا۔‘‘اس موقعہ پر وزیر اعظم کی تقریر کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ‘مودی جی نے اپنی تقریر کے دوران بھارت کی ثقافتی وراثت کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے 25 برسوں میں بھارت ترقی کی راہ پر کہاں ہوگا اس کا بھی ذکر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے۔