ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

ریڈیو لِسنرس ایسوسی ایشن اور دایرئہ ادب دلنہ کے اہتمام سے محفلِ نعت کا انعقاد

   149 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

سرکردہ نعت خواں اور نعت نگاروں نے کی شرکت

سرینگر۴؍ نومبر ۲۰۲۱ء//ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے ریڈیو لسنرس ایسوسی ایشن کشمیر اور دایرئہ ادب دلنہ بارہمولہ کے اہتمام سے آن لائن محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ نعت دونوں ادبی تنظیموں کے آفیشل وٹس ایپ اور فیس بُک پیجز پر نشر کیا گیا۔ نعتیہ مشاعرے کا آغاز حسبِ معمول تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جسکی سعادت بلال احمد ملہ کو ہوئی جبکہ نعتِ حجاز احمد نے اپنے منفرد انداز میں نعتیہ کلام پیش کیا۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں ریڈیو لسنرس ایسوسی ایشن کی بانی ممبر محترمہ رُبینہ قریشی نے شُرکائِ محفل کا استقبال کیا۔ نعتیہ محفل میں جن سرکردہ شعرائے کرام نے حضورِ پُر نُور کی خدمت میں اپنا منظوم نذرانہ پیش کیا، اُن میں جناب غلام نبی آتش، جناب شاد رمضان، جناب فیاض تلگامی، جناب غلام حسن غمگین، جناب میر شبیر احمد، جناب شاہد دلنوی، جناب صوفی حمید، محترمہ فاروقہ پروین، جناب ولی محمد اسیر کشتواڑی، محترمہ ربینہ قریشی، جناب سید اظہر ہاشمی،جناب غلام علی پمپوش، جناب پریم ناتھ شاد قابلِ ذِکر ہیں، نعتیہ محفل کی نظامت کے فرائض معروف ڈرامہ اداکار اور قلمکار گلفام بارجی نے انجام دئے۔ ریڈیو لسنرس ایسوسی ایشن کے بانی ممبر ساحل ڈار نے تکنیکی معانت بہم رکھی جبکہ جناب ایسوسی ایشن کے بانی ممبرشاہ طارق نے نام بہ نام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس پروگرام کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں دایرہ ادب دلنہ کے جنرل سیکریٹری اور ریڈیو لسنرس ایسوسی ایشن کے بانی ممبر جناب جمیل انصاری نے اپنا بھر پور تعاوُن بہم رکھا۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.